جی این این سوشل

پاکستان

ڈسکہ انکوائری رپورٹ: وزیرا عظم استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں:شہباز شریف

لاہور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن کی انکوائری رپورٹ کے آنے پر وزیرا عظم استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈسکہ انکوائری رپورٹ: وزیرا عظم استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں:شہباز شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم پر مزید ظلم کر رہی ہے جبکہ 30 ڈالر سے زائد فی ایم ایم بی ٹی یو کی خریداری ایک اور بڑا اور سنگین اسکینڈل ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومت کے مجرمانہ رویے کی قیمت عوام سے وصول کی جائے گی اور اسے صرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہی کہا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹے سے چینی اور ایل این جی تک کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار دکھائی دے رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت تحریک لوٹ مار اور فراڈ بن چکی ہے۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ڈسکہ رپورٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ؟ کیا اسے این آر او کہا جائے ؟ حکومت چوری کا مال اور اپنی کھال بچانے کے لیے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمراں جماعت ووٹ چوری میں ملوث ہے اور عمران خان کو قانون، جمہوریت اور سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے آنے کے بعد استعفی دیں اور قانون کا سامنا کریں۔

پاکستان

پاکستان کی کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم

کراچی میں چینی شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 2 چینی انجینئرز کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔ ہم چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جب کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے، ہم اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجید بریگیڈ اس بزدلانہ حملے ذامہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے پرعزم ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، وزارت خارجہ ہم آہنگی اور سہولت کے لیے چینی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے،پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور پاکستان میں اداروں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

گلوکار کی مداحوں سے ایصاک ثواب کے لیے دعا کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

عدنان سمیع نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھی جنہوں نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا۔ ہم ان کی بہت زیادہ کمی محسوس کریں گے، براہ کرم ان کی روح کے ایصاک ثواب کے لیے دعا فرمائیں۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ADNAN SAMI (@adnansamiworld)

عدنان سمیع نے دعا کی کہ اللہ پاک ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔

سمیع نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کی تاریخ پیدائش 1947 درج ہے۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع نے سال 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کرلی تھی، وہ شہریت حاصل کرنے سے پہلے بھی کئی سال تک کام کے سلسلے میں بھارت میں ہی مقیم رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی حملے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

پاکستان میں اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی حملے  کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف کراچی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے مرتکب پاکستانی نہیں بلکہ ملک کے کھلے دشمن ہیں، کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے.

شوسل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے المناک واقعے پر غمزدہ ہیں، جس کے نتیجے میں دو قیمتی چینی جانیں ضائع ہوئیں اور ایک زخمی ہوا، اس گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے دھماکےمیں ہلاک چینی باشندوں کے اہلخانہ، چین کی قیادت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کیا جب کہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصرپاکستانی نہیں ہوسکتے یہ پاکستان کے دشمن ہیں، دھماکےکی تحقیقات جاری ہیں، ان عناصرکو انصاف کےکٹہرے میں لایاجائےگا۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان چینی دوستوں کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، چینی دوستوں کی سکیورٹی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll