اپنے قیام کے دوران یاتری پاکستان میں مختلف گوردواروں کا دورہ کریں گی

لاہور : آج سکھ کمیونٹی بابا گرونانک کی 552 سالگرہ منارہی ہے- سابق بھارتی کرکٹر اور معروف سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کرتاپور پہنچ گئے ہیں۔ بابا گرونانک کی جنم دن کی تقریبات کے لیے خاطر خواہ تعداد میں یاتریوں کی درباد صاحب آمد ہوئی ہے ۔پاکستان سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
تقریبات میں شریک سکھ یاتریوں نے کرتاپور راہداری کے انتظامات کی تعریف کی۔وزیراعظم عمران خان کے دوست اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی کرتارپور آئے۔اس موقع پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔وزیراعظم کی جانب سے وہاں موجود نمائندہ خصوصی نے کرتاپور آمد پر نوجوت سنگھ سدھو کو خوش آمدید کہا گیا اور پھولوں کا ہار بھی پہنایا۔
اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت اور دنیا بھر سے بابا گرو نانک کی سالگرہ میں شرکت کے لیے آنے والے یاتریوں کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہے۔ اپنے ٹویٹ تھریڈ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمدنے لکھا، گرو ناناک جایانتی مبارک۔ یاتری 26 نومبر 2021 تک بابا گرونانک کی 552 سالگرہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔
Watch | @sherryontopp crosses border into Pakistan, to visit Kartarpur Sahib today @manaman_chhina reports pic.twitter.com/GtxYrRQ4u8
— The Indian Express (@IndianExpress) November 20, 2021
اپنے قیام کے دوران یاتری پاکستان میں مختلف گوردواروں کا دورہ کریں گی, عاصم افتخار احمد نے کہا حسن ابدال میں مشہور گوردوارہ پنجہ صاحب سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے ہاتھوں کے نشانات کے باعث اہمیت کا حامل ہے ۔ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان بابا گرو نانک کی جنم بھومی پر ہونے کے باعث انتہائی محترم ہے۔ ننکانہ استھان کا نام گورو نانک کے نام پر رکھا گیا۔
اس کو بھی سکھ مذہب میں اہم ترین مذہبی مقام سمجھا جاتا ہی, عاصم افتخار احمد نے کہا کرتار پور میں گوردوارہ دربار صاحب گرو نانک دیو کی آخری آرامگاہ ہے۔انہوں نے اپنی زندگی کے 18 برس یہاں گزارے۔وزیر اعظم عمران خان نے 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا۔جس کا مقصد بھارتی سکھ یاتریوں کے بغیر ویزہ کے گوردوارہ کے دورے کی راہ ہموار کرنا تھا,۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ تھریڈ میں سکھ مذہب کے مختلف مذہبی مقامات اور تقریبات کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔انہوں نے کہا پاکستان کی جانب سے مذہبی مقامات کے دورے کے دوروں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔بھارت میں پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو بابا گرو نانک کی سالگرہ کی شام 3000 سے زائد ویزے جاری کئی

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 12 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 12 گھنٹے قبل
(2)_updates.webp&w=3840&q=75)
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 11 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 10 گھنٹے قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 12 گھنٹے قبل

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل