جی این این سوشل

دنیا

طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر شہری کا ڈھائی گھنٹے کا سفر کامیاب

ڈھائی گھنٹے کی طویل پرواز کے دوران گوئٹے مالا کا شہری محفوظ رہا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر شہری کا ڈھائی گھنٹے کا سفر کامیاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گوئٹے مالا کے شہری نے امریکی ائیرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر ڈھائی گھنٹے کا سفر طے کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈھائی گھنٹے کی طویل پرواز کے دوران گوئٹے مالا کا شہری محفوظ رہا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد شہری کو امریکی امیگریشن حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جو معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر فرد جرم کیلئے طلب

ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد  اور  صنم جاوید سمیت  دیگر فرد جرم کیلئے طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ن لیگ کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں یاسمین راشد اور صںم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو ن لیگ کا دفتر جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے حاضری کیلئے عدالت لایا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔

ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں، مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا بھی الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی بننے کیلئے آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں ، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مر یم نواز نے کہا کہ پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہوبہت ہی ذمہ داری کا کام ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی بننے کیلئے آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی  ہوں ، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ پریڈ میں شامل لیڈی پولیس بہت الرٹ ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان کے پاس اتنا زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ 

مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین بہت محنتی ہے، سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، مائیں بھی،بیٹیاں بھی،بہنیں اور پروفیشنل بھی ہیں، جتنی محنت سے خواتین کام کرتی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، خوشی ہوئی کہ اس دفعہ پولیس سورڈ آف آنر ایک نوجوان خاتون کو دی۔  انہوں نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ 7ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، وقت آئے گا کہ جب لیڈی پولیس کی تعداد 50فیصد سے تجاویز کرجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہوبہت ہی ذمہ داری کا کام ہے، میرا دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہوتا، ظالم کو سزا دیتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll