کراچی : کورونا کے نئے خطرناک اومیکرون وائرس سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات و تیار رہنے کا حکم دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرناک ویرینٹ اومنیکورن سے بچائو کے ہنگامی بنیاد پر اقدامات شروع کیے جائیں، کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ "اومیکرون" کو پھیلائو کو روکنے کے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دیدیا ، چیف سیکریٹری سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو اومیکرون سے بچائو اور پھیلائو کے سخت انتظامات و اقدامات کا حکم دیاہے ۔
کورونا وائرس پھیلائو کے سخت اقدامات اور عوام کو پابندی کرانے کا ٹاسک ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سندھ کے حوالےکردیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی والوں کو سختی سے نمٹا جائے۔ کورونا پھیلائو روکنے کے لیے ویکسنیشن عمل دوبارہ ہنگامی بنیادوں پر تیز کیا جائے۔
یومیہ بنیادوں پر اومی کرون وائرس کے خلاف اقدامات کی رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ، یورپ سمیت دیگر ملکوں سے کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون وائرس پاکستان سمیت صوبہ سندھ میں پھیل سکتا ہے، فوری پھیلائو روکنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 8 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 گھنٹے قبل







