لاہور : پاکستان سپر لیگ میں چار افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرپاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔لاہور مرحلے کے میچز کراچی میں کروانے سمیت کئی آپشن زیرغور ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے مقابلے کراچی میں جاری ہیں ، تاہم حال ہی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سمیت تین غیر ملکی افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے صورتحال کا جائز ہ لیا جارہا ہے ۔ جس میں لاہور مرحلے کے تمام میچز کراچی میں کرانے سمیت کئی آپشن زیر غور ہیں ۔ تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہو گا۔دس مارچ سے دوسرا مرحلے کا آغاز لاہور میں ہورہا ہے ، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، اس حوالے سے ا گلی کوویڈ ٹیسٹنگ اہم قرار دی گئی ہے ۔مجموعی طور پر پی سی بی کی جانب سے 244 افراد کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں تین نتائج مثبت آئے ہیں ،ان افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ سیکیور ببل کے اندر 300 افراد موجود ہیں جن میں کھلاڑی ، معاون عملہ ، مالکان ، میچ آفیشلز اور سیکیورٹی آفیسر شامل ہیں ، پی ایس ایل ٹیموں کی اگلی ٹیسٹنگ جمعرات کوہوگی۔ ٹیسٹ کے نتائج کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیاجائےگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائرکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کررہی ہیں ۔ سپر لیگ سیزن 6 کا یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا ۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل




