ویب ڈیسک : معدے میں تیزابیت پیٹ میں درد ، گیس ، سینے میں جلن اور سانس میں بو پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ مرغن مصالحے دار کھانے ، زیادہ وقت بھوکا رہنا اور خالی پیٹ چائے یا کافی پینےسے معدے میں تیزابیت کی شکایت ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین برائے معدہ امراض کے مطابق غذا کے استعمال کے فوراً بعد معدے میں درد کا محسوس ہونا، پیٹ کا پھول جانا، دل کے جلنے، متلی، اُلٹی کے ساتھ خون آنا، وزن کا بغیر کسی وجہ کے کم ہونا اور غذا مشکل سے ہضم ہونے کے عمل کو تیزابیت کہتے ہیں۔ اس تکلیف سے نجات کیلئے چند آسان طریقے یوں ہیں ۔
سونف
کچھ ماہرین کی رائے ہے کہ کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف چبانا معدے میں تیزابیت کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔ سونف کی چائے غذائی نالی کو صحت مند رکھتی ہے جبکہ یہ مشروب بدہضمی اور پیٹ پھولنے کے خلاف بھی فائدہ مند ہے۔
دار چینی
یہ مصالحہ معدے کی تیزابیت کے خلاف کام کرتا ہے اور معدے کی صحت ہاضمے اور غذا کو جذب کرنے میں مدد دے کر کرتا ہے۔ معدے میں تیزابیت کو دور کرنے کے لیے دار چینی کی چائے مفید ثابت ہوتی ہے۔
لونگ
لونگ قدرتی طور پر غذائی نالی میں گیس کو پیدا ہونے سے روکتی ہے، الائچی اور لونگ کو کچل کر کھانا بھی معدے میں تیزابیت کا علاج کرتا ہے اور سانس کی بو سے بھی نجات دلاتا ہے۔
زیرہ
زیرہ بھی معدے میں تیزابیت کو معمول پر رکھنے میں مددگار مصالحہ ہے جو کہ ہاضمے میں مدد دینے کے ساتھ پیٹ کے درد کو بھی کم کرتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ہر کھانے کے بعد کھانا عادت بنالیں۔
ادرک
ادرک کے متعدد طبی فوائد ہیں، یہ ہاضمے کے لیے بہترین اور ورم کش ہوتی ہے۔ معدے کی تیزابیت کم کرنے کے لیے ایک ٹکڑا ادرک چبالیں یا کچھ مقدار میں ادرک ابلتے ہوئے پانی کے کپ میں ڈالیں اور پی لیں۔
ناریل کا پانی
جب ناریل کا پانی پیا جاتا ہے تو تیزابی سطح الکلائن میں بدل جاتی ہے، جبکہ ایسے جز کی مقدار بھی معدے میں بڑھتی ہے جو اسے اضافی تیزابیت کے نقصان دہ اثرات سے بچاتا ہے۔ یہ پانی چونکہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے تیزابیت کو ابھرنے سے روکتا بھی ہے۔
کیلا
کیلے میں ایسے اجزاءہوتے ہیں جو تیزایبت کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ یہ معدے کی تیزابیت سے نجات کے لیے انتہائی آسان ٹوٹکا ہے، یعنی روزانہ صرف ایک کیلا کھانا بھی تیزابیت سے ہونے والی تکلیف کی روک تھام کرتا ہے۔
پانی کی وافر مقدار
ایک تحقیق کے مطابق معدے کی تیزایبت یا سینے کی جلن کی شکایت کی صورت میں پانی اکثر ادویات سے زیادہ تیزی سے کام کرتا ہے کیونکہ یہ آپ کے معدے میں ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے جلن کی کیفیت میں آرام محسوس ہونے لگتا ہے۔
مصالحے دار اشیاء سے پرہیز
میں جلن کا باعث بننے والی چیزوں میں کافی، چاکلیٹ، سوڈا، گوشت، دودھ، مصالحے دار کھانے، تلے ہوئے کھانے اور تیزابی کھانے شامل ہیں۔ تو ان کو مکمل طور پر تو چھوڑا نہیں جاسکتا تاہم معتدل مقدار میں استعمال کرنا ضرور بہترین ثابت ہوتا ہے۔
یہ سادے اور گھریلو طریقے بد ہضمی سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی فرد مستقل بد ہضمی اور گیس کا شکار رہے تو اسے گھریلو علاج کو فوری ترک کر کے معالج سے رجوع کرنا چاہئے ۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل




