لاہور:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفدکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی ٹیم نے شہر بھر کے کیمروں کی مدد سے مانیڑنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔


تفصیلات کے مطابق 3رکنی آسٹریلوی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پی سی بی حکام نے بھی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا،آسڑیلوی سکیورٹی وفد میں ڈریو بریڈن، بین اولیور اور بیلے سٹورٹ شامل تھے۔
سکیورٹی ٹیم کے وفد کو آپریشن کمانڈر پی پی آئی سی تھری نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی اس موقع پر سکیورٹی ٹیم کوائیر پورٹ وسٹیڈیم روٹس،ہوٹلز،پارکنگ،پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی اورپاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔
اس کے علاوہ سکیورٹی وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سےمتعلق بھی بتایا گیا۔
سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سنٹر سے شہر بھر میں نصب کیمروں کی مدد سے مانیڑنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پرسکیورٹی ٹیم کواتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل کا معائنہ بھی کروایاگیا،آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا بعد ازاں دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 18 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل



