اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اورزرتاج گل کے ووٹ سے متعلق بھی بڑا دعویٰ سامنے آگیا ، لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم اور زرتاج گل نے سیریل نمبر کے بجائے ٹک لگایا ہے ۔

جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر زرتاج گل کا ووٹ بھی ضائع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی نے تو بیلٹ پیپر پر دستخط کیے ہیں وزیراعظم اور زرتاج گل نے سیریل نمبر کے بجائے ٹک لگایا ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی ہے، زرتاج گل کو بھی درخواست دینی چاہیے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہریار آفریدی کی غلطی نہیں بلنڈر تھا۔ جو غلطی کرتا ہے وہ اپنی غلطی خود تسلیم نہیں کرتا۔ شہریار آفریدی نے خود کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ شہریارآ فریدی نے ووٹ پر دستخط اس لیے کیا کیوں کہ وہ ووٹ کی تصدیق کرنا چاہتے تھے۔
اس سے قبل حکومتی رکن شہریار آفریدی کا ووٹ بھی ضائع ہوگیا، شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپرز پر دستخط کرلئے۔ جبکہ ریٹرننگ آفسر نے شہریار آفریدی کی گزارش کے باوجود نیا بیلٹ پیپر جاری کرنے سے انکارکر دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی۔ سب کو طریقہ کار بتا دیا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہریار خان آفریدی وزیر اعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی غلطی سے بھی بیلٹ پیپر خراب ہو گیاتھا ۔ جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا۔ جس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 7 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 10 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
