جی این این سوشل

تفریح

ناموربھارتی اداکارہ شریا سرن پر اونٹ کا حملہ

بھارت: نامور بھارتی اداکارہ شریا سرن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ نے ان پر اچانک حملہ کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ناموربھارتی اداکارہ شریا سرن پر اونٹ کا حملہ
ناموربھارتی اداکارہ شریا سرن پر اونٹ کا حملہ

تفصیلات کے مطابق شریا سرن متعدد تلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جبکہ انہوں نے چند بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ان دنوں اداکارہ اپنے شوہر آندری کوشیو کے ساتھ پیرو کے تاریخی مقام ماچو پیچو میں چھٹیاں منارہی ہیں۔اسی حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھاس پر بیٹھی ہیں اور ان کے آگے اور پیچھے اونٹ گھاس چر رہے ہیں۔

 شریا کے سامنے موجود اونٹ اچانک تیزی سے ان کی جانب بڑھتا ہے تاہم اداکارہ بچنےمیں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

بعد ازاں اداکارہ نے ایک اور ویڈو بھی پوسٹ کی جس میں وہ اونٹ کو پیار کررہی ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shriya Saran (@shriya_saran1109)

کھیل

8 بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے سفیر نامزد

ہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، آئی سی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 بار  اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے  سفیر نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کو مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر بنانے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچوں میں بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر یوسین بولٹ کہا کہ “میں آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کا سفیر بننے پر خوش ہوں، ویسٹ انڈیز (کیریبین) جہاں کرکٹ زندگی کا حصہ ہے، اس کھیل نے ہمیشہ ایک خاص مقام رکھا ہے، عالمی سطح پر کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز یکم سے ہوگا جو 29 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالخاق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے نہ تو انکوائری کی نہ ہی کوئی اصول دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظر انداز کر دیا۔

جس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن بولے کہ جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آوٹ کی درخواست کی گئی صرف انہی کو دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تو پورے حلقے کی دوبارہ انکوائری کروانا چاہیے تھی، اگر الیکشن کمیشن اپنا کام کر لیتا تو لوگوں کو عدالت نہ آنا پڑتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ کا افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے صاف انکار

طالبان نےخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ کا افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے صاف انکار

امریکہ نے افغانستان کو اسلامی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، طالبان نےخواتین کے کام، تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا۔
 امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ میں طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں رونما ہونے والی تباہ کاریوں کا تجزیہ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ملک میں دہشتگردی کا ماحول قائم کر دیا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان میڈیا کوپابندیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صحافت افغان سرزمین پر ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی 90 فیصد شرح سیاسی لیڈران پر مشتمل ہے،2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان نے ملک میں انتشار اور بد امنی کی صورتحال برپا کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll