امریکا نے خبردار کیا ہے کہ جاوا بیسڈ سافٹ ویئر ’لاگ فور جے‘ میں سامنے آئی خامیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سائبرحکام نے بڑی امریکی صنعتوں کے ایگزیکٹوز کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں سافٹ ویئر ’لاگ فور جے‘ میں اب تک کی سب سے سنگین خامیوں کو دور کرنے کے لیے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ سافٹ وئیر جسے دنیا کی کچھ بڑی ٹیک فرموں سمیت بڑی تنظیمیں اپنی ایپلی کیشنز کو لاگ ان کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ Amazon Web Services اور IBM جیسی ٹیک کمپنیاں اپنی مصنوعات میں بگ کو دور کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
سائبرحکام کا کہناہے کہ سافٹ ویئرکی خامیاں ہیکرز کو آرگنائزیشن کے کمپیوٹر سرور تک رسائی کاآسان راستہ فراہم کر رہی ہیں اور خدشہ ہے کہ ہیکرز اس خامی سے وسیع پیمانے پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں
ماہرین کا کہناہے کہ سافٹ ویئر کی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں ۔
امریکی سائبرسیکیوریٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی (CISA) کے ڈائریکٹر جین ایسٹرلی نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خطرہ سب سے زیادہ سنگین ہے جسے میں نے اپنے پورے کیریئر میں دیکھا ہے۔
سافٹ ویئر کی خرابی کے بارے میں امریکی حکام کی طرف سے ابھی تک یہ سب سے سخت انتباہ ہے ، گزشتہ ہفتے کے آخر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ہیکرز اس کو اداروں کے کمپیوٹر نیٹ ورکس میں رسائی کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔ یہ ان نئے چینلز کا بھی ایک امتحان ہے جنہیں وفاقی حکام نے گزشتہ سال سولر ونڈز اور مائیکروسافٹ سافٹ ویئر کا استحصال کرنے والے وسیع پیمانے پر ہیکس کے انکشاف کے بعد صنعتی ایگزیکٹوز کے ساتھ کام کرنے کے لیے مرتب کیا ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- an hour ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 11 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 7 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 7 hours ago








