جی این این سوشل

دنیا

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف شدید احتجاج ، 6 شہری ہلاک

رنگون: میانمار میں حالات دن بدن بگڑتے نظر آرہے ہیں، دو شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں پر پولیس کی فائرنگ سے مزید 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف شدید احتجاج ، 6 شہری ہلاک
میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف شدید احتجاج ، 6 شہری ہلاک

تفصیلات کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے دوسرے بڑے شہر ماندالے میں مشتعل مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

میانمار کے دوسرے شہر مونیوا میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کے بعد براہ راست فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

 Mayanmar Protest 6

ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم میں تصدیق ہوئی کہ مظاہرین کے سینے اور سروں پر گولیاں ماری گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 19 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

 Mayanmar Protest 3

میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور حکمراں آن سانگ سوچی کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک گیر پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

 Mayanmar Protest 4

فوجی قیادت کی جانب سے مظاہرین کو طاقت سے کچلنے کی دھمکی کے بعد یکم مارچ کو میانمار کی پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 27 ہلاکتیں ہوئیں۔

 

پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقص اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے ، اُنہوں نے کہا کہ کمیشن کی سالانہ رپورٹ مشق کی بے وقعتی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2020  سے اب تک امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو مخصوص خدشات کا حامل ملک قرار دینے کی سفارشات کو نظرانداز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق کی وقعت اس صورت میں زیادہ ہوتی اگر یہ دوہرے معیار اور جغرافیائی سیاسی تحفظات سے پاک ہوتی اور اس میں اسلام کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ، ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے گیمبیا میں حالیہ ختم ہونے والے پندرھویں اسلامی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں جموں و کشمیر تنازعہ پر مضبوط اور واضح موقف پر او آئی سی کا خیر مقدم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود افراد اور تنظیموں سے دہشت گردی کے حملے کے خطرات پر فکر مند ہے۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروپوں کیخلاف بامعنی اور موثر کارروائی کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلی ہی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبز نے انہیں حراست میں لیا۔

ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ روبا عمر ڈار اور خواتین ورکرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لینے کے بعد واپس گھر پر ہی چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سات خواتین اور متعدد کارکنان پولیس حراست میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کورکمیٹی سے بھی نکال دیا گیا

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کورکمیٹی سے بھی نکال دیا گیا

تحریک انصاف نے شیرافضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے بعد کورکمیٹی سے بھی نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا ۔

عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین نے براہ راست کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو سیاسی اور کور کمیٹی سے علیحدہ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll