Advertisement

یورپی یونین کا اومیکرون کے خلاف مؤثر ویکسین کی 180 ملین خوراکیں خریدنے کا فیصلہ

یورپی یونین نے اومیکرون کے خلاف مؤثر ویکسین کی 180 ملین خوراکیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 18th 2021, 4:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یورپی یونین کا اومیکرون کے خلاف مؤثر ویکسین کی 180 ملین خوراکیں خریدنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین میں شامل حکومتوں نے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ نئی قسم اومیکرون کے خلاف مؤثر ویکسین کی 180 ملین خوراکیں خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یورپی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد یورپی کمیشن کی سربراہ اورزلا فان ڈیئر لائن نے یہ اعلان کیا۔

بائیون ٹیک فائزر کمپنی نے اومیکرون ویرئنٹ کے خلاف مؤثر کووڈ ویکسین کا پروٹائپ 25 نومبر کو تیار کر لیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ویکیسن مارچ تک دستیاب ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement