Advertisement
علاقائی

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکہ 11 افراد جاں بحق اور11 افراد زخمی ہو گئے

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں سوئی گیس کی لائن میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 18th 2021, 7:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکہ 11 افراد جاں بحق اور11 افراد زخمی ہو گئے

پولیس کے مطابق دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں گیس پائپ لائن میں ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا کہنا ہے کہ کراچی دھماکے  میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشیں اور 11 زخمی اسپتال لائے گئے جس میں سے 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بعد ازاں مزید 3افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا بتانا ہے کہ اسپتال لائے گئے تمام زخمیوں کے جسم کے اوپری حصے پر چوٹیں آئیں ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

Advertisement
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 15 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 12 گھنٹے قبل
جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

  • 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 16 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 20 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں  کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
Advertisement