جی این این سوشل

پاکستان

کفن چور اور ایماندارحکومت

پر شائع ہوا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو عددی لحاظ سے جتنی مضبوط اور عملی طور پر جنتی کمزور اپوزیشن ملی ہے شاید پاکستان میں ماضی میں گزرنے والی کسی حکومت کوایسی اپوزیشن میسر نہیں آئیں۔

سید محمود شیرازی Profile سید محمود شیرازی

تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں، آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہو جائے، چینی لوگوں کو دستیاب نہ ہو،خوردنی تیل مہنگا ہو جائے، دوائیاں عوام کی استطاعت سے باہر ہو جائیں، بجلی کے نرخ بڑھ جائیں،گیس کا بل زیادہ ہو جائے دیگر اشیا  خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو جائیں لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔وگرنہ ماضی قریب میں 35سیٹوں کے ساتھ عمران خان نے حکومت کو نکیل ڈالی ہوئی تھی یہ اپوزیشن سینکڑوں کی تعداد میں ہو کر بھی اس کا عشر عشیر بھی نہیں ہے۔

یار لوگ بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ اگر نواز شریف دور میں چیزوں کی قیمتیں کنٹرول میں تھیں تو اس کی وجہ بھی عمران خان تھے اور اگر عمران خان کے دور میں بھی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو پھر بھی وجہ عمران خان ہی ہیں۔ پیٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پہلے عوام کو آسرا ہوتا تھا چلو اپوزیشن جماعتیں موجود ہیں متحرک ہوں گی لوگوں کو باہر نکالیں گی،شور شرابا کریں گی احتجاج ہو گا،مظاہرے ہوں گے اور حکومت خود ہی ڈر کر پیٹرول کی قیمتوں کو واپس لے لی گی لیکن موجودہ اپوزیشن کے دور میں تو لگتا ہے کہ حکومت کو ہی عوام پر کوئی رحم آ جائے تو آجائے ان تلوں میں تیل نہیں لگتا۔ وگرنہ لوگوں کو اچھی طرح یاد ہے کہ جب ماضی میں تیل کی قیمتیں پڑھتی تھیں تو اسمبلی کے فلور پر موجودہ حکومت کے وزیر اسد عمر لوگوں کو کاغذ لہرا لہرا کر یاد دلاتے تھے کہ جب جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو حکمرانوں کی جیبیں بھاری ہوتی ہیں اب پتہ نہیں کس کی جیبیں بھاری ہوتی ہیں۔

نواز دور میں تیل کی قیمتیں بڑھتی تھیں تو انہیں فواد چوہدری اورر شہباز گل جیسے وزیر بھی میسر نہ تھے جو عوام کو بتلاتے کہ پیٹرول کی قیمتیں محض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہیں اور تیل ابھی بھی خطے میں پاکستان میں سب سے سستا مل رہا ہے اور نواز دور میں تو تیل کی قیمتیں بڑھنے پر وزرا مشیر منہ چھپاتے پھرتے تھے اور زیادہ سے زیادہ جو بہانہ انہیں سوجھتا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس وجہ سے اضافہ کیا ہے اور اب اللہ کے فضل سے ایسے دانشور وزیر مشیر ہیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نہ بھی بڑھیں اور ہمارے ہاں بڑھ جائیں تو وہ آپ کو اس کی ایسی توجیہ پیش کر یں گے عوام تیل کی بڑھتی قیمت کا دکھ بھول کر انہیں داد دینے پر مجبور ہو جاتی ہے کہ یہ نادرخیال ہمارے ذہن میں کیوں نہ آیا۔جلد ہی تیل کی طرح چینی، آٹا، چاول، دالوں، خوردنی تیل اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھنے کی ایسی وجوہات پیش کر دی جائیں گی جنہیں پڑھ اور سن کر عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں کو دعائیں دیں گے کہ شکر ہے مہنگی کی ہیں اس کے ساتھ اگر جرمانہ بھی رکھ دیتے تو انہیں کس نے پوچھنا تھا کیوں کہ اپوزیشن تو بے چاری آپس میں ”پاٹی“ ہوئی ہے انہوں نے ان معاملات پر کیا بولنا ہے۔ 

جیسے دوائیوں کی قیمتیں موجودہ حکومت کے دور میں تین سے چار بار بڑھا کر غریب میڈیکل کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔یہ میں اپنے سے نہیں کہہ رہا وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر فیصل سلطان کہہ چکے ہیں پچھلے کوئی پندرہ سالوں سے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا تو اس لئے ہم نے آ کر قیمتیں بڑھائی ہیں تا کہ عوام کو یہ مہنگی ملیں لیکن ملتی رہیں۔ عوام بھی کیا کرے کیوں کہ جن کے پیچھے لگ کر انہوں نے اس سب کیخلاف احتجاج کرنا ہوتا ہے اور حکومت پر دباؤ بنانا ہوتا ہے انہیں اپنی پڑی ہوئی ہے کوئی مفاہت میں الجھا ہوا ہے تو کوئی مزاحمت کی راہ اپنا رہا ہے لیکن وہ بھی صرف سوشل میڈیا کی حد تک عملی طور پر عوام سے ہی کہا جا رہا ہے کہ آپ ہی باہر نکلیں ہم پر نہ رہیں۔ اور عوام کاحال ایسا ہے کہ کہتے ہیں گزرے زمانے میں ایک شخص کفن چوری کیا کرتا تھا، جب انتقال کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے بیٹے کو بلایا اور وصیت کی اور کہا بیٹا! دیکھ تیرے باپ نے ساری زندگی لوگوں کے کفن چوری کیے ہیں، میرے دنیا سے چلے جانے کے بعد کوئی کام ضرور ایسا کرنا کہ لوگ تیرے باپ کو اچھے الفاظ میں یاد کریں۔ بیٹے نے باپ کی وصیت کو پلے باندھ لیا۔ باپ کے انتقال کے بعد بیٹے نے بھی کفن چوری کرنا شروع کر دیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اب وہ مردوں کی بے حرمتی بھی کرنے لگا، لوگ تنگ آگئے اور انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ تجھ سے اچھا تو تیرا باپ تھا کم ازکم کفن ہی چوری کیا کرتا تھا مردوں کی بے حرمتی تو نہیں کرتا تھا۔

اگر ماضی کے حکمران چور تھے تو عوام کہتی ہے کہ ٹھیک ہے وہ چور ہوں گے لیکن ان کے دور میں ایسی ”انی“ نہیں پڑی تھی جیس اب پڑی ہوئی ہے ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہے۔ اگر ماضی کے حکمران چور تھے تو چینی، آٹا، چاول، گندم، پیٹرول،دوائیاں، بجلی اور اور گیس کی قیمتیں کنٹرول میں تھیں لیکن اب چونکہ ایمانداری کا دور دورہ ہے تو قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں۔ اس لئے عوام یہ کہنے میں حق بجانب ہیں ان ایمانداروں سے تو چور ہی بھلے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو عددی لحاظ سے جتنی مضبوط اور عملی طور پر جنتی کمزور اپوزیشن ملی ہے شاید پاکستان میں ماضی میں گزرنے والی کسی حکومت کوایسی اپوزیشن میسر نہیں آئیں۔ تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں، آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہو جائے، چینی لوگوں کو دستیاب نہ ہو،خوردنی تیل مہنگا ہو جائے، دوائیاں عوام کی استطاعت سے باہر ہو جائیں، بجلی کے نرخ بڑھ جائیں،گیس کا بل زیادہ ہو جائے دیگر اشیا  خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو جائیں لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی  فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں،3 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سکیورٹی  فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 21 اور 22 نومبر کو سکیورٹی  فورسز کی کارروائیوں کے دوران تین دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد حق یار آفریدی عرف خیبرای اور گلہ جان ہلاک ہوئے۔ 

اعلامیے کے مطابق فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا ہے۔ 

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنایا جس میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا ہے کہ  پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب مؤثر سرحدی انتظامات کو یقینی بنائے اور افغان سرزمین کو پاکستان کیخلا ف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکا جائے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ فورسز کو جنوبی وزیرستان میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور دہشتگردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم نہ کرے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ بانی  پی ٹی آئی  نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

واضح  رہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے  بانی پی  ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع

پولیس ذرائع کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: پہلے سے چھپے پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہوگئیں ہیں۔

گزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار شر پسندوں سے اسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے چوبیس نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے، گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شرپسندوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں، گرفتار شر پسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll