Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا

 الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست کو خالی قرار دیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر نومبر 21 2024، 4:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ارسال کردہ ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا۔

عادل بازئی کی نااہلی کے خلاف درخواست مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر کی تھی۔

عادل بازئی  نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کوئٹہ سے آزاد امیدوار کے طور پر رکن قومی اسمبلی  منتخب ہوئے تھے جس  کے بعد انہون نے  ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست کو خالی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ عادل خان بجٹ سیشن کے دوران  حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے، عادل خان بازئی نے بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 262 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement