جی این این سوشل

پاکستان

سنگا پور سے ہی سیکھ لیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

1959میں برطانوی استعمار سے آزادی حاصل کرنے والا ملک سنگا پور ایشیا کےترقی یافتہ ممالک میں ہراعتبار سے سر فہرست ہے ۔

ملک عاصم ڈوگر Profile ملک عاصم ڈوگر

پاکستان اور سنگا پور کے درمیان کئی بنیادی  مماثلتیں پائی جاتی ہیں لیکن ایک فرق کی وجہ سے آج سنگا پور کاشمار دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا ہے۔ جبکہ پاکستان کوتیسری دنیامیں ہرلحاظ سے پسماندہ ترین ملک شمار کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کی طرح سنگا پورمیں بھی تین بڑی مقامی زبانیں بولی جاتی ہیں اور  چوتھی  انگریزی ہے۔ بدھ ازم سب سے بڑا مذہب ہے لیکن عیسائی ، مسلمان اور ہندو بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔  ساڑھے پانچ ملین سے زائد آبادی کا یہ ملک  ثقافتی اعتبار سے  چینی ، انڈین ، مالے اور دیگر اقوام  سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک  قوم بن گیا۔ اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ وہاں قومی سوچ کی حامل سیاسی حکومت پہلے دن سے بر سر اقتدار ہے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق سنگا پور 2020 میں کرپشن فری ممالک  کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ سنگا پوردنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کیسے شامل ہوا ؟  آزادی کے بعد سے اب تک برسراقتدارجماعت پیپلز ایکشن پارٹی  نے اس وقت حالات کا اندازہ لگایاتوپتہ چلا ان کے پاس ایک ایسا ملک تھا جہاں ساحلوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا ۔ قدرتی وسائل سے محروم ملک کے سامنےایک طرف کمیونز م کا بڑھتا سیلاب تھا تو دوسری جانب سرمایہ دارانہ نظام  کا عفریت۔ ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں چینی کیمونزم  کے بڑھتے اثرات کو روکنے کے لئے تائیوان ، ہانگ کانگ ، جنوبی کوریا اور سنگا پور کو ایشین ٹائیگرز  بننے کی پیشکش کی گئی ۔ سرد جنگ کے زمانے میں ان ممالک کو معاشی مراکز کا درجہ حاصل  ہوا جو آج بھی برقرار ہے ۔پیپلز ایکشن پارٹی نے ملک کو فری مارکیٹ اکانومی کے لئے کھول دیا۔  ملک میں موجود افراد کو کاروبار اور جدید انڈسٹریل ٹریننگ سے آراستہ کیا ۔ آج سنگاپورمیں دنیاکی7 ہزار ملٹی نیشل کمپنیوں کے مرکزی  یا ریجنل  دفاترموجود ہیں۔ یہ ایشیا  کاواحدملک ہے جسے اکنامک ریٹنگ میں ٹرپل اے گریڈ حاصل ہے ۔ سنگاپورجی ڈی پی کے اعتبار سے دنیا میں فی کس آمدنی  میں دوسرے نمبر پر ہے  ۔ سنگاپورسب سے ہنرمند انسانی وسائل رکھنےوالا  ملک بن گیا۔یہ سب ممکن بنانے کے لئے تعلیم ، ہیلتھ کئیر،انسانی تحفظ اور ذاتی گھر کی فراہمی ریاستی ذمہ داری  قرار دیا گیا ۔ ملک میں 91 فیصد لوگ اپنے گھر کے مالک ہیں ۔  دنیا کے بہترین نظام صحت کی بدولت سنگاپور کے لوگ دنیامیں طویل العمر ہیں اور بچوں کی  شرح اموات سب سے کم ہے ۔انسانی ترقی میں سنگاپور دنیامیں نویں نمبر پر ہے۔ فری مارکیٹ اکانومی نے  سنگاپور کو  دنیا کے لئے ٹیکس ہیون  ، جوئے کا مرکز اور انسانی سمگلنگ جیسی لعنتوں کا شکار بھی  کیالیکن سیاسی حکومت نے صرف انسانی اورمعاشی ترقی کو ہدف بنا کر پالیسیز بنائیں۔ البتہ  قومی دائرے میں پریس اورسیاسی ماحول میں مخصوص آزادیاں دی گئیں تاکہ قومی معاملات میں بیرونی مداخلت کم سے کم ہو۔

 اس کے برعکس پاکستان نے 1947 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی ۔ پاکستان بھی مختلف زبانوں اور ثقافتوں کا مجموعہ ہے ۔ ہمارے پاس دینی تعلیمات میں شامل اعلیٰ اخلاق اور مساوات کا  نظریہ تھا جس پر ریاست کی بنیاد رکھی جا سکتی تھی لیکن قومی سوچ سے عاری سیاسی قیادتوں نے ملک میں غیر آئینی حکومت سازی کو ترجیح دی ۔ اقتدار  اور دولت کی ہوس نے ملک کو اس دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بہترین قدرتی ، زرعی ، معدنی ، آبی اور ساحلی وسائل رکھنے کے باوجود  پاکستان  انسانی ترقی میں  154 ویں نمبر پر ہے ۔ پچھلے 73 برسوں  سے مسلسل لوٹ مار کی جارہی ہے ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق ہر برطرف کی گئی حکومت کی  جڑ  کرپشن  تھی ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے حکمران طبقات کی کرپشن،اختیارات کے ناجائز استعمال اور ذاتی مفادات کو ترجیح دینا  اداروں کی تباہی کا باعث  بناہے ۔  پاکستان کی آدھی سے زائد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہے۔کورونا کے باعث  اس  میں مزید  اضافہ ہواہے ۔تحریک انصاف کی موجودہ حکومت احتساب کانعرہ لگا کر اقتدارمیں آئی  تھی ۔ کرپشن میں کمی تو درکنار اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک جانب حکومت اورنیب  دعوے دارہیں کہ سینکڑوں ارب روپے کرپٹ افراد سے وصول کئے گئے لیکن  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کی تازہ رپورٹ کا منظر نامہ مختلف ہے ۔  پاکستان 180 ممالک میں 124ویں نمبر پر ہے ۔ پاکستان  2019  میں 120 ویں اور 2018 میں 117 ویں  نمبر پر تھا ۔ کرپشن انڈیکس  میں بڑھتی ریٹنگ  پر    وزیر اعظم کے ترجمان  شہباز گل  نےاسے سابق حکومت کا ڈیٹا قرار دے کر مدعا مسلم لیگ  ن کی حکومت پر ڈال دیا جو کہ غیر منطقی لگتا ہے ۔    آٹے ، چینی  اور پٹرول  اسکینڈلز پر قصور وار افراد کو   تاحال سزا نہیں مل سکی ۔ یہاں تک کہ اپوزیشن پر کرپشن کیسز کی بھرما ر کے باوجود کسی کو سزا نہیں ملی   ۔ عام  آدمی جانناچاہتا ہے کہ احتساب کس کا ہو رہا ہے ؟ آدھا وقت گزر گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کنفوژ ہیں کہ ریاست مدینہ جیسی ہو ، چین کا نظام ہو یا ملائشیا جیسا۔ ایک بات یاد رکھیں کہ نظام چاہے جو بھی ہو اس کے لئے قومی سوچ کی حامل قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سنگاپور سے ہی سیکھ لیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مشہور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا  دیا ہے، صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

انسٹا گرام  صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے،اس فیچر سے صارفین کسی دوسرے کو  ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو  بھی پن کرسکیں گے۔

انسٹا گرام پر لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں ہی  دستیاب ہوگا، یعنی کے صرف چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

جبکہ دوسری جانب انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی بھی طرح کے  نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ان کے ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی فنکار مجھ سے جلتے ہیں ، چاہت فتح علی خان کا شکوہ

 میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں، چاہت فتح علی خان

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان ایک ایسا ٹرینڈ ہے جو اپنے عجیب و غریب گانے اور ان کا ری میک بنانے کے حوالے سے مشہور ہوا اور پوری دنیا میں اپنی منفرد انداز کی وجہ سے دنیا میں پہچانے جانے لگا۔

وہ شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انہوں نے ماضی کے مقبول گانے اکھ لڑی بدو بدی کا منفرد انداز میں ری میک بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں وائرل ہو گیا اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کرنے لگے۔

اس کے بعد وہ کئی شوز میں بھی نظر آ چکے ہیں اور انٹرویو بھی دے چکے ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے سیاست میں حصہ لے کرالیکشن لڑنے کی بھی کوشش کی۔انہوں  نے اپنے حال ہی میں دئے گئے بیان میں کہا کہ پاکستانی فنکار ان سے جلتے ہیں، جبکہ بھارتی گلوکار میری تعریفیں کر رہے ہیں۔

مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کو بھارت کی  مشہور شخصیات کی کرن جوہر اور کرن اوجلا کی  جانب سے بھی کافی ردعمل ملا ہے انہوں نے ان کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے بنائے ہوئے ری میک سننے کا مشورہ بھی دیا، مگر وہی  بہت سے پاکستانیوں نے شفقت امانت علی اور بشریٰ انصاری جیسے ان کے ری میک کے انداز پر تنقید کی ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی حالیہ ایک ویڈیو میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کا موازنہ کرتےہوئے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی گلوکار مجھ سے کیوں جلتے ہیں کیونکہ وہ مجھے نیچا سمجھتے ہیں جب کہ ہندوستانی مشہور شخصیات نے میری صلاحیتوں کو سراہا ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ کو مانتے بھی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)

چاہت فتح علی خان نے پاکستانی فنکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خدارا ایسا نہیں کریں، خوش رہیں، حسد نہ کریں اور بس اپنے کام پر رہیں، جیسے میں کام کر رہا ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کردیے ہیں اور ابھی مزید 5 گانوں کے ٹریک آنے والے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی  ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی  ہو گئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی  ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو  گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی  ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 41 ڈالرکی کمی  ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll