
تجارت
بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست میں 3.16 روپے بطور بقایا شامل کیے گئے ہیں

اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور بقایا جات کی اپیل پر آج (بدھ) کو سماعت ہوگی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اکتوبر فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تناظر میں اکتوبر کے مہینے کی پیداواری لاگت کے مطابق 0.36 روپے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست میں 3.16 روپے بطور بقایا شامل کیے گئے ہیں۔
ایندھن کی قیمت کے مجموعی بقایا جات 28 ارب روپے سے زائد ہیں جبکہ ایف سی اے کا اضافی بوجھ اور مجموعی طور پر 40 ارب روپے کے بقایا جات کا بوجھ صارفین پر پڑے گا۔
پاکستان
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا

گاڑیوں کے مشہور کمپنی نے لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کے قیمتیں بڑھا دیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے سال کے آخر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی جو یکم جنوری 2024 سے لاگو ہوں گی۔
بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ فیصلہ اشیاء کی قیمتوں اور ان پٹ لاگت میں اضافے کی وجہ سے لینا پڑا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، تاہم کار ساز کمپنی نے ابھی تک اپنے ماڈلز پر صحیح اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاگت کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کچھ کاروں کی خریداری پر صارفین کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان
جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے گا، شیخ رشید
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں تو میری کیا اوقات کہ میں الیکشن کے بارے میں کچھ کہہ دوں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں 10 تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں، اچھی خبر یہ ہے آج میری آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہو گئی ہے، 30 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں پتا چلے گا کتنے کیسز ہیں، دہشت گردی کی عدالت میں مجھ پر کل 21 کیسز ہیں، مجھ پر ٹوٹل 68 کیسز بنتے ہیں، اللہ مجھے کامیابی دے گا، مجھ پر بنے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/olWpw3MMMY
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 29, 2023
ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں تو میری کیا اوقات کہ میں الیکشن کے بارے میں کچھ کہہ دوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات میں میرے سمیت جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے گا,میرا اتحاد اللہ کے ساتھ ہے، اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتائے گا، قلم دوات سے راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عوام میں الیکشن کو لے کر کوئی جذبہ نہیں ہے، بھوک، ننگ اور مہنگائی ہے،لوگوں نے گھروں کے باہر بجلی بل لٹکائے ہوئے ہیں، عوام نے آٹے کا تھیلا اور بچوں کی فیس بھی گھر کے باہر لٹکائی ہوئی ہے،اصل مسئلہ معاشی ہے، غریبوں کے حالات زندگی ان کی بس سے باہر ہوگئے ہیں، میں سکول دور سے الیکشن لڑتا آرہا ہوں، الیکشن میں جو جذبہ ہوتا ہے وہ عوام میں نہیں ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
-
صحت 2 گھنٹے پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع
-
پاکستان 2 دن پہلے
حج درخواستوں کا عمل آج سے شروع ہوگا
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار
-
دنیا 2 دن پہلے
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں