جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفریح

معروف گلوکارعاطف اسلم کا سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار

عاطف اسلم ماضی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف گلوکارعاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

قریبی ذرائع کے مطابق عاطف اسلم نےسعودی عرب میں کنسرٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عاطف اسلم نے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیاکہ وہ سعودی عرب میں کنسرٹ کریں گے یا نہیں کریں گے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے منسوب زیر بحث بیان سراسر جھوٹ پر مبنی  ہے۔

خیال رہےکہ عاطف اسلم ماضی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی عہدے کا چارج سنبھال لیا

نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انجینئر محمد وسیم یونس کو منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سونپ دیا گیا ۔
 
این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاؤس لاہور(13نومبر 2024) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے281ویں اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(ایس او) انجینئر محمد وسیم یونس کو منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، وہ یہ ذمہ داریاں ایم ڈی کے عہدے پر ریگولرتقرری تک سنبھالیں گے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
انجینئر محمد وسیم یونس نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری مکمل کی۔وہ پاور سسٹم اینالسز/ٹرانسمیشن پلاننگ اور سسٹم آپریشن میں ذمہ داریاں انجام دینے کا 34 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے توانائی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جیساکہ پاور سسٹم کی قلیل، درمیانی اور طویل مدتی توسیع کے منصوبوں کی تیاری، کراس بارڈر سٹڈیز، روایتی اور قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں سے بجلی کی ترسیل کیلئے انٹر کنکشن سکیموں کی تجویز، گرڈ سسٹم کے استحکام اور مسائل کا حل، کنسلٹنٹ کی جانب سے تیارکردہ فزیبلٹی سٹڈی رپورٹس کا جائزہ، این ٹی ڈی سی منصوبوں کیلئے پی سی ون اور پی سی ٹو کی تیاری، انڈیکیٹیو جنریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان (IGCEP)، ٹرانسمیشن سسٹم ایکسپنشن پلان (TSEP)، گرڈ کوڈ کی تیاری، تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کی معاونت، توانائی کے شعبے میں آزاد مارکیٹ (CTBCM) کا قیام، اس پر عملدرآمد میں سہولت کاری اور منظور شدہ روڈ میپ کے تحت سسٹم آپریٹر کو فعال کرنا شامل ہیں۔
انجینئر وسیم یونس کو بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں، پراجیکٹ ڈویلپرز، کنسلٹنٹ، کنٹریکٹرز، وفاقی اور صوبائی حکومت کے اداروں کے ساتھ مستقبل کے ٹرانسمیشن منصوبوں اور گرڈ کی کارکردگی میں بہتری کے منصوبوں پر بات چیت کا وسیع تجربہ بھی حاصل ہے۔ انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی اداروں سے تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔
نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد انجینئر محمد وسیم یونس نے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ 
پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا

5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹرک کے بانی ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں اہم ذمہ داری سونپ دی۔

5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نےرئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئےخصوصی ایلچی جبکہ مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کےمخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل کیلئےامریکی سفیر نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارےسی آئی اے کے سربراہ کے لیےجان ریٹکلیف کو نامزد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی صدارتی مہم میں اہم کردارادا کرنے والےدنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ ایلون مسک اور سابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ویوک رام سوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی (DOGE) کی سربراہی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن کی صدارتی مہم کےدوران 119 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کوصدارتی الیکشن جیتنے پر اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایلون مسک اور راما سوامی حکومتی بیوروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے، فضول اخراجات ختم کرنے اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کو دوبارہ بنانے کے لیےکام کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے نام کے باوجود DOGE حکومتی ایجنسی نہیں ہے اور یہ حکومت سے باہر رہتے ہوئےٹرمپ انتظامیہ کو مشورے اور مدد فراہم کرےگی، یعنی ایلون مسک اور بائیو ٹیک انٹرپرینئیر راما سوامی دونوں اس عہدےپر رہتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کام کر سکیں گے۔

ایلون مسک نے بھی سوشل میڈیا پر اس عہدے پر نامزدگی کی تصدیق کی اور ایک بیان میں لکھا کہ انکا محکمہ امریکی نظام اور فضول اخراجات میں ملوث حکومتی اداروں کو جھٹکے فراہم کرے گا۔

ٹیسلا کے بانی کا کہنا تھا ماضی میں وہ امریکی بجٹ میں سے 2 کھرب ڈالر کم کرنا چاہتےتھے تاہم انہیں اس حوالے سے بہت کم معلومات فراہم کی گئیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے الیکشن سےدو ماہ قبل ستمبر 2024 میں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر DOGE کےعہدے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll