Imran Yaqub Khan Shocking Revelations About Saad Rizvi I View Point I Samina Pasha I GNN
28373 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو کسی اور ایم پی او آرڈرکے تحت گرفتار نہ کیا جائے

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے شاہ محمود کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی اور ایم پی او آرڈرکے تحت گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کے تھری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دے دیے اور شاہ محمود قریشی سے کسی قسم کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت نہیں کی۔
واضح رہےکہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 23 مئی کو رہائی عمل میں آئی تھی لیکن اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد انہیں ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے، اس کو چھوڑ دیں، مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ ہر چیز مذاق نہیں ہوتی۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ مزید 1500روپےسستا ہو گیا۔
خالص 24قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار روپےکا ہو گیا۔
نئی قیمت کے مطابق 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 9 ہزار 550 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 روپےہو گئی ہے۔
دوسری جانب 10گرام چاندی کی قیمت 2800 روپےمقرر ہو گئی ہے۔
تجارت
محکمہ زراعت نے کپاس کی بی ٹی و نان بی ٹی اقسام کا اعلان کردیا
منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملے کے مشورہ سے کیا جا ئے،محکمہ زراعت

محکمہ زراعت نے کپاس کی بی ٹی و نان بی ٹی اقسام کا اعلان کردیاہے جبکہ کاشتکاروں کوکپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کے مشورہ سے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کپاس کی بی ٹی اقسام آئی یو بی13،ایف ایچ142،ایم این ایچ886،نیاب 878،بی ایس15،ایف ایچ 114،ایف ایچ لالہ زار،آئی آر3701،این ایس 121 وغیرہ اور نان بی ٹی اقسام نیاب کرن وغیرہ کاشت کریں جبکہ کپاس کی دوسری منظور شدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقے،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملے کے مشورہ سے کیا جا ئے۔
انہوں نے کہا کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیج کا اگاؤ 75 فیصد یا زیادہ ہو تو کاشت کیلئے بُر اترا ہوا 6کلو گرام جبکہ بُردار بیج8 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر بیج کا اگاؤ60فیصد ہو تو بُر اترا ہوا بیج8اور بر دار بیج 10 کلوگرام فی ایکڑ اور اگر بیج کا اگاؤ 50فیصد ہو تو شرح بیج بر اترا ہوا بیج 10 کلوگرام جبکہ بردار بیج 12 کلو گرام فی ایکڑ ڈالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرل سے کاشتہ فصل کیلئے پہلی آبپاشی بوائی کے 30تا 35دن بعد اور بقیہ 12سے15 دن کے وقفے سے کی جا ئے جبکہ پٹریوں پر کاشتہ فصل کیلئے بوائی کے بعد پہلا پانی 3 تا4 دن،دوسرا، تیسرا اور چوتھا پانی6 تا7 دن کے وقفے سے جبکہ بقیہ پانی 12 دن کے وقفے سے حسبِ ضرورت لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار پودوں کی تعداد پوری کرنے کیلئے چھدرائی کے عمل سے زائد پودے نکال دیں اورچھدرائی کا عمل بوائی کے 20 تا 25دن کے اندریا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ میں مکمل کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار کمزور زمین میں پونے دو بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری ایس او پی اور ساڑھے تین بوری یوریا فی ایکڑجب کہ درمیانی زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی،ڈیڑھ بوری ایس او پی اور سوا تین بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں اسی طرح زرخیز زمین میں سوا بوری ڈی اے پی اور تین بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کی جائے
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جوفوج کے خلاف ہیں:پرویز الٰہی
-
پاکستان 2 دن پہلے
ترین گروپ کا لاہور میں اہم اجلاس، سیاسی لائحہ عمل پر غور
-
پاکستان ایک دن پہلے
یاسمین راشد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
میئرکراچی کیلیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دیدی
-
پاکستان 2 دن پہلے
جعلی بھرتی کیس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی دونوں مقدمات میں بری