جی این این سوشل

Arif Hameed Bhatti Exposed London Plan | Propaganda Against PTI | Khabar Hai | GNN

19257 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دنیا

اسرائیلی فوج کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

کسی نے بھی ہمارے ملک پر حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے، ایران

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج ایرانی حملوں کے جواب کی نوعیت اور وقت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، جبکہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایران کے پہلے براہ راست حملے پر کیا ردعمل دیں اس سے متعلق بھی اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ایرانی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خدشات کے درمیان عالمی برادری ایران اور اسرائیل کو تحمل کامظاہرہ کرنےکا مشورہ دے رہے ہیں۔

اسرائیل کے ملٹری چیف آف سٹاف ہرزی حلوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی ایرانی حملے کا بھرپور جواب دے گا تاہم انہوں نے اس کی کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل میں موجودہ صورتحال ہائی الرٹ ہے تاہم حکام نے ہنگامی اقدامات میں نرمی کردی ہے، جس میں سکول سرگرمیوں کی پابندیوں کو ہٹا دیا اور بڑے اجتماعات کی پابندیوں پر بھی نرمی کردی ہے۔

دوسری جانب قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر کسی نے حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

ایرانی فوج ترجمان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ہم جنگ کو خطے میں پھیلانا نہیں چاہتے لیکن ایران پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔‘

واضح رہے کہ 13 اپریل کی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 300 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن سچاوعدہ کا نام دیا گیا ، حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

 سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب جلسہ کرنا چاہتے ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ہم نے متعلقہ ڈی سی اور انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ انتطامیہ کو کیا اعتراض ہے؟ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں، اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کو روکنے کی سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، امریکہ

واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی وزیر جارجہ

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونی بلنکن نے عراقی نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم کے ساتھ ملاقات کی اور کہا ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن ہم اسرائیل کا دفاع اور خطے میں اپنے اہلکاروں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا تاہم اس کے باوجود دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کے جواب میں تہران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد بھی اسرائیل کا دفاع جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا امریکہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔  گزشتہ 36 گھنٹوں میں ہم نے اپنے سفارتی رد عمل کو اس کوشش میں مربوط کیا ہے کہ طاقت اور حکمت ایک ہی سکے کے دو مختلف رخ بنے رہیں۔

عراق کے نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم نے بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ عراق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے درمیان تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔خطے میں جاری کشیدگی ایک وسیع جنگ میں بدل سکتی ہے اور پھر اس سے بین الاقوامی سلامتی اور تحفظ کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll