جی این این سوشل

خبردار! لاہور میں ایک اور جان لیوا وائرس کا حملہ | Breaking News | GNN

786 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفریح

پاکستان کے اسٹائلش اداکار فواد خان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

فواد خان نے نئی فلم Beat کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شئیر کیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف پاکستانی اداکار فواد خان کی نئی فلم کا ٹیزر اداکار نے جاری کر دیا ہے، جس میں فواد خان دلکش انداز میں دکھائی دے رہے ہیں، فلم یکم مارچ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

پاکستان اور بھارت کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فواد خان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ دکھانے کو تیار ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan81)

فواد خان نے نئی فلم Beat کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شئیر کیا ہے اور لکھا کہ یہ ’کہانی ہے دھڑکنوں کی‘۔

واضح رہے اس فلم میں مشہور یوٹیوبر عرفان جونیجو، شاہ ویر جعفری، دانیال نعیم اور جنید اکرم بھی نظر آنے والے ہیں۔

جبکہ فلم OTT پلیٹ فارم پر ریلیز کے بعد موجود ہوگی۔ جبکہ اس فلم کی پروڈکشن زیرو پروڈکشنز نے کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بارشوں کے باعث ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

صوبہ بلوچستان میں بھی شدید  بارشوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بارشوں کے باعث ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے آج کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں شدید بارشوں کے امکان کے پیش نظر چوکنے  رہیں۔

اجلاس میں یہ بھی اہم  فیصلہ کیا گیا کہ کل کراچی کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جلد چھٹی دے دی جائے گی۔

یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان میں بھی شدید  بارشوں کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کئے جائیں گے، شیڈول

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کا انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو ہوگا۔

وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کئے جائیں گے اور پھر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔ شیڈول کے مطابق  وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیےجاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی نعرے بازی، ایوان مچھلی بازار بن گیا
 
تقریب حلف برداری کے بعد دوسرا مرحلہ اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ ہو گا اور پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔ شہباز شریف کو دوسری بار وزیراعظم بننے کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں جبکہ اس وقت مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو 200 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll