جی این این سوشل

افطار ڈنر پر کیا ہوا؟ نقشہ دیکھ کرمیز کے نیچے سے پاؤں کس نےمارا؟ | Hamid Mir Reveal the Secret l GNN

85670 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

کسی بھی غیر ملکی کو غیرقانونی طور پر پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائےگا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ فلپاکونڈلر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق سپورٹ، کوآرڈینیشن اور تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف واضح پالیسی اپنائی ہے، پنجاب حکومت وفاق کی گائیڈ لائنز پر عمل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے15ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، تمام عمل کو شفاف بنایا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

نمائندہ یو این ہائی کمیشن برائے مہاجرین نے کہا کہ انخلاء اور اس عمل کو ریگولیٹ کرکے دستاویزی شکل دینا اچھا اقدام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نگراں وفاقی وزیر صحت کی متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات

کوپ 28کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ موسمیاتی کانفرنس ‘کوپ 28’ کے موقع پر دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر ڈاکٹر ندیم نے اپنے ہم منصب کو ‘کوپ 28’ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سےآگاہ کیا اور جنوری 2024 میں ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ دسمبر 2023 میں میں منعقد ہونا تھی تاہم دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ‘کوپ 28’ کانفرنس کے پیش نظر جنوری میں جی ایچ ایس ایس کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد اقوام عالم کو اکٹھا کرنا اور مستقبل کی کسی بھی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ادویات اور ویکسین کی مقامی تیاری میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں فارما پارک قائم کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی صحت سلامتی سمٹ وقت کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات کی قیادت ایسے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے جو پاکستانی عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے باہمی تعلقات اور صحت کے شعبے میں بھی شراکت داری کو کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الیزیبیتھ ہورسٹ  بھی اسی مہینے کی نو تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور باہمی دورے اس مقصد کا حصہ ہیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں متعدد دورے ہوں گے ۔

امریکی نائب وزیرخارجہ برائے آبادی ، مہاجرین اورنقل مکانی جو لیٹا والز نوئز  کل تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں جبکہ افغانستان کے بارے میں امریکی خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ جمعرات کے دن اسلام آباد آئیں گے۔

اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الیزیبیتھ ہورسٹ  بھی اسی مہینے کی نو تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ یہ دورے متعدد امور پر امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll