جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاقائی

سندھ حکومت نے ورکرز کی کم از کم تنخواہ 33 ہزار 280 روپے مقرر کردی

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ حکومت نے ہنرمند مزدور طبقے کی کم از کم تنخواہ 33 ہزار 300 روپے مقرر کردی گئی ۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

غیر ہنر مند مزدوروں کی تنخواہ 32000 روپے مقرر کردی گئی ، فیکٹری مالکان اب کم از کم 32000 روپے پر ملازم رکھ سکیں گے ۔

اس حکومتی فیصلے کا اطلاق جولائی 2023 سے کردیا گیا ہے ، ذوالفقار علی نامی  ورکرز  چیئرمین کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ جن فیکٹری مالکان کو اس فیصلے پر اعتراض ہے وہ اپنے اعتراضات 14 روز کے اندر جمع کروائیں ، بصورت دیگر کم ازکم 33 ہزار تنخواہ ادا کرنا ہوگی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر اڈیالہ جیل کیلیے روانہ

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کورٹ کے احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے سے انکار کیا تھا ۔

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : پولیس عمران خان کو لے کر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے روانہ ہو گئی، میڈیا ذرائع کے مطابق  قافلےمیں 15 اسلام آبد پولیس کی گاڑیاں اور 2 بکتربند گاڑیاں شامل ہیں ۔

اٹک جیل حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری چیئرمین پی ٹی آئی کو لےکر براستہ موٹر وے اسلام آبد کی جانب روانہ ہوچکی ہے ۔

پولیس حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کورٹ کے احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے سے انکار کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خاور مانیکا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

خاور مانیکا پر محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خاور مانیکا کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمی اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن کےمقدمے میں نامزد ملزم خاور مانیکا کواوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن پولیس نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی کی استدعا کی۔

عدالت نے خاور ماینیکا کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کرتے ہوئے انہیں اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔ ریمانڈ ملتے ہی اینٹی کرپشن کی ٹیم خاور مانیکا کو لے کر ساہیوال روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام میں لاہور ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خاور فرید مانیکا نے محکمہ اوقاف کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اور اس پر شادی ہال اور دکانیں تعمیر کی ہوئی ہیں۔

خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ قبرستان کی جگہ شادی ہال بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، تاہم دکانیں ہماری ہیں۔ عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور مجھے نہیں پتہ کہ یہ کیا اور کیوں ہورہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll