جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاقائی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

محسن نقوی نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ہٹانے کا حکم بھی دیا۔

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے جمعہ کی شب تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور شفیق آباد لاہور کا دورہ کیا۔

انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج میں تاخیر پر سرزنش کی۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ہٹانے کا حکم بھی دیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بھارت سے صحافیوں اور شائقین کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

یاد رہے کہ بھارت نے سیکیورٹی ایشوز کو بنیا د بنا کر پاکستانی اسکواڈ کو بھی ویزے دینے میں خاصی تاخیر کی تھی جس کے باعث پاکستانی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھ

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلا م آباد : پاکستانی شائقین اور صحافیوں بھارت جا کر ورلڈ کپ 2023 کے میچز دیکھنے کے منتظر ہیں تاہم ابھی تک بھارت  کی جانب سے ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

یاد رہے کہ بھارت نے سیکیورٹی ایشوز کو بنیا د بنا کر پاکستانی اسکواڈ کو بھی ویزے دینے میں خاصی تاخیر کی تھی جس کے باعث پاکستانی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس معاملے پر آئی سی سی کو خظ لکھ دیا ہے جس میں بھارت کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ  تین سال سے اسی ایشو کے حوالے سے بار  بار کہا گیا، پاکستان کے تحفظات پر کسی قسم کا دھیان نہیں دیا گیا، آج صورت حال یہ ہےکہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو بھی ویزے جاری نہیں کیےجا رہے ۔

خط میں پی سی بی نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ویزوں کے معاملات کو جلد حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ہنگو دھماکہ کا مقدمہ درج ،شہیدوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی

نماز جنازہ میں پولیس اہلکاروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہنگو : ہنگو تھا نہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں پر درج کیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر کے مطابق دو خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر آئے اور متاثرہ جگہ پر جا کر خود کو بلاسٹ کر دیا ۔

پولیس نے جوابی کاروائی میں ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا اور اس سے اسلحہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ۔

خودکش حملہ میں شہید ایک پولیس اہلکاراور 2 شہریوں  کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ میں پولیس اہلکاروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll