جی این این سوشل

PTI Leader Farrukh Habib Fiery Media Talk | GNN

1824 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا صحت یابی کے بعدجزوی بولنگ کا آغاز

نسیم شاہ کی ری ہیبی لیٹیشن ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیوتھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے جزوی بولنگ کا آغاز کردیا۔

نسیم شاہ نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے، کرکٹر کا ری ہیب ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیوتھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فی الوقت نسیم شاہ ہلکی جم ایکسر سائز اور جزوی بولنگ کر رہے ہیں،کل سے بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ سرجری کے بعد، وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے دو ماہ تک برطانیہ میں رہے اور انہیں ماہر طبی عملے کی ٹیم سے مسلسل دیکھ بھال حاصل ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت پاکستان نےکوڈیڈ 19 کے حوالے سے عائد تمام سفری پابندیاں اٹھا لیں

حج درخواستیں جمع کرانے کےلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں، وزارت صحت

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت پاکستان نےکوڈیڈ 19 کے حوالے سے عائد تمام سفری پابندیاں اٹھا لیں، پاکستان ایئرپورٹس اور انٹری پوائنٹس پر 2 فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کر دی گئی۔ 

وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کےلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔ مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں، حج پر روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ پاکستان میں داخلے کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی، پاکستان آنے والوں کو بھی کورونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔

این سی او سی نے یہ بھی کہا ہے کہ سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں کیا گیا ہے، پاکستانی ایئر پورٹس، پوائنٹس آف انٹری پر 2 فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کر دی گئی ہے، تاہم ایئر پورٹس پر وبائی امراض سے متعلق نگرانی جاری رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ذوالفقاربھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئےمقرر

ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت جیف جسٹس قافی فائر عیسیٰ کی سربراہی میں لاجر بینچ کرے گا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لاجر بینچ کرے گا، ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت جیف جسٹس قافی فائر عیسیٰ کی سربراہی میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار بھٹو کےعدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت لارجر بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll