جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

آئینی ترامیم بل آج بھی پیش نہ ہونے کاامکان، وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یہ اجلاس آج ہونا تھا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی، ذرائع

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : حکومت نے آئینی ترامیم پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یہ اجلاس آج ہونا تھا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی۔ تاہم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے کے باعث کابینہ اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں آج معمول کی کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، لیکن آئینی ترامیم بل آج پیش نہیں کیا جا سکے گا۔

قومی اسمبلی کے معمول کے 3 نکاتی ایجنڈے پر کارروائی ہوگی جب کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شیڈول نہیں جس کے باعث کابینہ سے اس کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

یاد رہے کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم سے متعلق بل حکمران اتحاد کی بھرپور کوششوں کے باوجود اتوار کو بھی پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا، کیونکہ حکومت آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے درکار دو تہائی ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

آئینی ترمیم کے معاملے پر گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے التوا کا شکار ہونے کے بعد 12 گھنٹے بعد شروع ہوا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس آج دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز شام 4 بجے ہونا تھا لیکن بعد ازاں یہ تاخیر کا شکار ہو ا اور پھر 4 گھنٹے بعد رات 8 بجے موخر کردیا لیکن 8 بجے بھی اجلاس شروع نہ نہ ہو سکا، رات 11 بجے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا لیکن چند منٹ تک جاری رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، آج سیمی فائنل میں پاکستان اور چین ٹیمیں آمنے سامنے ہو ں گی

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور چین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں چین کو شکست دے چکی ہے اور سیمی فائنل میں بھی اسی لے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ چین کو گروپ میچ میں بڑے فرق سے شکست دی گئی تھی اس لیے سیمی فائنل میں زیادہ دباؤ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پنالٹی کارنر کے شعبے میں بہتری لانے پر کام کیا جا رہا ہے اور دفاعی کھلاڑیوں کو بھی جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طاہر زمان نے یہ بھی کہا کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیم کا توازن متاثر ہوا ہے لیکن امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ٹیم مزید بہتر ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ مرحلے میں صرف بھارت سے شکست کھائی تھی اور باقی تمام میچ جیتے تھے۔ بھارت نے گروپ مرحلے کے تمام میچ جیت کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم

عدالت نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا 

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کے اراکین  قومی اسمبلی کی ضمانت 30،30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کی۔ 

پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ایم این اے احمد چٹھہ مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کی سزا کم سے کم 3 سال ہے، لہذا ضمانت منظور نہ کی جائے۔ تاہم جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے استفسار کیا کہ شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر اراکین قومی اسمبلی سے کچھ برآمد ہوا ہے جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار قومی اسمبلی ارکان میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، ایک قریشی، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی شاہ، اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی، ترنول، نون اور تھانہ سنبل میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

عدالت کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll