دس بندے آئے اور میرے شوہر کو اُٹھا کر لے گئے | حبا فواد نے ساری بھیانک تفصیل سے اگاہ کر دیا | GNN
28886 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

پاکستان
پرویز مشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا
سابق صدر اور آرمی چیف پرویزمشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔
خیال رہے کہ پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔
کھیل
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
کوئٹہ: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 60 رنز بناکر سکی ہے جبکہ اسکے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے احسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28، خوشدل شاہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 184 رنز تک پہنچادیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں میچ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر پتھر برسا دیئے تھے جس کے باعث انتظامیہ نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی
پشاور زلمی
بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد
6 sixes in over #IftiMania @IftiAhmed221
— Farhan Malik (@Farhanmalikview) February 5, 2023
against @WahabViki
our care taker minister in exibition match at #Quetta #PSL8 #PSL2023 pic.twitter.com/hzyEpFweAS
پاکستان
یوم یکجہتی کشمیر:کشمیریوں کے عزم کو دبایا نہیں جاسکتا،آئی ایس پی آر
ملک بھر آج یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وزیراعظم شہبازشریف آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں کا ساتھ دینے کا عزم کا اظہار کیا جائے گاجبکہ سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی۔
عسکری قیادت کا پیغام
عسکری قیادت نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیری بھائیوں کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا ہے۔ٓچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے عزم کو دبایا نہیں جاسکتا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ کشمیروں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ارادیت ملنا چاہیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے آہنی عزم کو کچل سکتا ہے تووہ غلطی پر ہے، یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسائل میں سے ایک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر کے عوام کو جبر سے دبایا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بھارت کے پانچ اگست دو ہزار انیس کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بدترین رخ اختیارکرچکی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو پاکستان اور کشمیریوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے،کچھ بھی ہوجائے،پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا پیغام
بلاول بھٹو زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب تک کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں پاکستان کبھی بھی چین سے نہیں بیٹھے گا ، جموں و کشمیر کا تنازع پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم کشمیری عوام کی اس وقت تک غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
روپےکی قدر میں کمی: آئل سیکٹر بحران کا شکار
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی،ڈالر کا تیسری سنچری کی طرف سفر جاری
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر مزید 6 روپے 65 پیسے مہنگا، 278 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
روس کیساتھ سستا تیل لینے کے مذاکرات مکمل ہوگئے: مصدق ملک
-
تفریح 2 دن پہلے
کراچی کا سب سے فیشن ایبل اسسٹنٹ کمشنر
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
سندھ پولیس کی درخواست مسترد، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
گورنر کو چھوڑیں الیکشن کی تاریخ دیں: جسٹس جواد حسن