Advertisement

کورونا:پاکستان میں 24 گھنٹے میں 2اموات ،260 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 872ہو گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 19th 2021, 4:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کورونا:پاکستان میں 24 گھنٹے میں 2اموات ،260 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 260 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار108ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں42 ہزار640کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 90، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 976، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 164،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار259، بلوچستان میں 33 ہزار 551، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 640 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 649، خیبرپختونخوا 5 ہزار 907، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement