جی این این سوشل

دنیا

ترکی نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنیکا مطالبہ کردیا

ترکی: صدر طیب اردوان نے امریکا پر ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترکی نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنیکا مطالبہ کردیا
ترکی نے امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنیکا مطالبہ کردیا

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا جوہری پروگرام کے باعث ایران پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرے، یہ اقدام خطے کے علاقائی اور اقتصادی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

 دونوں ملکوں کی جانب سے 2015 میں ہونے والے مشترکہ جامع لائحہ عمل(جے سی پی او اے) معاہدے کی بحالی کیلئے مذاکرات میں دونوں جانب سے پہل کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔

 اس معاہدے کے بعد ایران پر عدئد کئی پابندیوں میں نرمی آئی تھی جس کے بدلے اسے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کرنا پڑی تھیں۔ صدر اردوان نے ایرانی صدر حسین روحانی سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا تھا کہ وہ امریکا اور ایران کے مابین گفتگو میں پیش رفت کا امکان دیکھ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کردے۔

پاکستان

آڈیو لیکس کیس، ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں خارج ،پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی بی کی درخوست پر جواب طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیکس کیس، ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں خارج ،پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں اپنے اوپر اٹھائے گئے اعتراض سے متعلق ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ، آئی بی کی درخوست پر جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور عدالتی معاون اعتزاز احسن سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع ہو سکتی ہے۔ عدالت نے آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ انٹیلیجنس بیورو کی متفرق درخواست کس کی منظوری سے دائر ہوئی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو نے منظوری دی ہے۔

جسٹس بابر ستار نے سوال کیا کہ اُن کا کوئی نام ہو گا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ طارق محمود نام ہے۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئندہ سماعت پر وہ خود پیش ہوں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سنجیدہ ادارے ہیں ان کی درخواستیں سن کر فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے درخواستیں دائر کیں اب میں انہیں سنوں گا، کس نے ان کو درخواستیں دائر کرنے کی اتھارٹی دی ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اتھارٹی دی، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ درخواست کا متعلقہ حصہ پڑھیں جہاں مجھ پر اعتراض کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی ہے، اعتراض ہے ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا ہے، جسٹس بابر ستار سمیت 6 ججز نے انٹیلیجنس ایجنسیز کی عدلیہ میں مداخلت کا خط لکھا۔

جسٹس بابر نے کہا کہ اگر آپکی دلیل مان لی جائے تو حکومت کے خلاف کوئی کیس ہی نہیں سننا چاہیے، بعد ازاں عدالت نے پیمرا کی متفرق درخواست بھی 5 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار ، بشریٰ بی بی اور وکیل لطیب کھوسہ کی آڈیو لیکس کیس کی درخواست اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم الثاقب کی مبینہ آڈیو لیکس پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست یکجا کرکے سماعت کررہے ہیں۔

دو روز قبل پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیک کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز بانی پی ٹی آئی مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

کسانوں کی آواز بنیں گے، حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن کا کسانوں کے ساتھ احتجاج کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈررانا آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں کسانوں کی آواز بنیں گے۔ حکومت نے گندم کے معاملے پر لاپرواہی برتی ہے اور گندم میں خریداری میں تاخیر سے مزید مشکلات بڑھیں گی۔  حکومت نے کسانوں کو درپیش مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔

یاد رہے کہ گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بورڈ نے کہا کہ احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکپتن میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی نائب صدر صابر نیاز کو 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll