جی این این سوشل

دنیا

نیوزی لینڈ میں 3زلزلے ،سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی

آکلینڈ: نیوزی لینڈکے مشرقی حصے میں یکے بعد تین زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلادیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ زلزلے کے بعد جاری سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ میں 3زلزلے ،سونامی  کی وارننگ واپس لے لی گئی
نیوزی لینڈ میں 3زلزلے ،سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں بحر الکاہل میں چند گھنٹوں کے وقفے سے زلزلے کے تین شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جزیرے  کیرماڈیک  زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 8 اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے 7.4اور 7.3 شدت کے  زلزلے کے بعد بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی تھی جسے اب ہٹا لیا گیا ہے ۔

 تیسرے  زلزلے کے بعد حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے باشندوں کے لئے افراد کے انخلا کا حکم جاری کیا تھا  ۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی چھوٹی لہریں جاپان، روس، میکسیکو اور جنوب امریکی ساحل سے بھی ٹکرا سکتی ہیں۔   نیوزی لینڈ نے مشرقی ساحلی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر جانیکی ہدایت کر دی۔ ہوائی اور امریکی ساموا کے لئے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی  تاہم اب وارننگ ختم کردی گئی ہے ۔

زلزلے کے بعد  نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے انسٹاگرام پر پیغام  پوسٹ کیا کہ "امید ہے کہ وہاں سب ٹھیک ہوں گے " ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2011 میں ، نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 185 افراد ہلاک  ہوئے تھے اورشہر کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا تھا ۔

جرم

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندر کی حدود پاری فیروزوال میں پیش آیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کامران اصغر نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے دولہا سمیت فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

امریکہ سے زرعی تعلقات استوار کریں گے ، پا کستانی سفیر

پنجاب اور کیلیفورنیا سسٹر سٹیٹ تعلقات کے قیام میں گورنر کے کردار کو سراہتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ سسٹر سٹیٹ تعلقات کے تحت تعاون کو اگلے درجے تک لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس نظام کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ سے زرعی تعلقات استوار کریں گے  ، پا کستانی سفیر

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، ہائبرڈ بیج کی پیداوار اور کلائمیٹ سمارٹ فصلوں اور زراعت میں امریکہ کی مہارت اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔

سفیر پاکستان لاس اینجلس کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ کیلیفورنیا کی سینئر قیادت، تھنک ٹینک، میڈیا نمائندگان اور بالخصوص کیلیفورنیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے  رہنماؤں  سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر ایلینی کونالاکس سے بات کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ دونوں فریقین آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں ۔ دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سلیکون ویلی سے جڑا ہوا ہے اور متعدد پاکستانی نژاد امریکی کمپنیاں پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔اسی طرح قابل تجدید توانائی اور خصوصاً نیو انرجی کے شعبے میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی اور امریکہ کی جامعات کے آپس میں روابط ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا امریکی پارٹنر یونیورسٹی کے ساتھ کثیر جہتی تعاون ہے۔

پنجاب اور کیلیفورنیا سسٹر سٹیٹ تعلقات کے قیام میں گورنر کے کردار کو سراہتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ سسٹر سٹیٹ تعلقات کے تحت تعاون کو اگلے درجے تک لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس نظام کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔

لیفٹیننٹ گورنر ایلینی نے سفیر پاکستان کے ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں امریکہ کے پاس بہترین ٹیکنالوجی اور طریقے رائج ہیں اور وہ ریاست میں کاشتکاری کے بارے میں تاثر کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔انہوں نے پاکستان اور کیلیفورنیا کے درمیان زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

دوسری جانب اورنج کانٹی کی معروف عالمی امور کونسل نے سفیر مسعود خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جہاں سفیر پاکستان نے بڑی تعداد میں موجود دانشوروں، پالیسی تجزیہ کاروں اور دیگر شعبوں کے ماہرین سے گفتگو کی۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ یا چین  میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں  چاہتا بلکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان افہام و تفہیم بڑھانے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی  روابط ، طلبا اور ماہرین تعلیم، قانون سازوں، سرکاری اہلکاروں، تاجروں اور ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کرنے والے سرمایہ کاروں کے تبادلوں کے قائم کئے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے ۔ یہ کل آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے۔ ملک کی 300 سے زائد جامعات نوجوان نسل کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں جو پاکستان کی معیشت میں معاون ثابت ہوں گی۔

مسعود خان نے قیام پاکستان کے بعد سے لیکر تعلیم، زراعت اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو اجاگر کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ کو پاکستانی ٹیک ایکسپورٹ گذشتہ سال 1.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ ٹیک سیکٹر میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی غماز ہیں ۔

سفیر پاکستان نے یوایس بیورو آف ایجوکیشن اینڈ کلچرل افیئرز اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی مدد سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی  روشنی ڈالی ۔

سفیرپاکستان مسعود خان نے ڈورسی اور وٹنی ایل ایل پی کا دورہ کیا اور فرم کے بین الاقوامی طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسنگ کے مشہور نام عامر خان اور شاہ زیب رند نے  ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عامر خان اور شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے دونوں باکسرز کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات اہم منصوبوں اور کھیلوں کے شعبہ میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے اہم قدم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll