لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر تعلیم و پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور، سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزیر شفقت محمود کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔
وفاقی وزیر تعلیم نے لاہور میں عبدالستار ایدھی انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا عبدالستار ایدھی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے، منصوبوں میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر کے شفافیت کو فروغ دیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کی تعمیرو ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بچت کر کے نئی مثال قائم کی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع کریں گے، اس منصوبے پر 50 ارب روپے لاگت آئے گی، جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایاہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی، پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 9 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 14 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل



