جی این این سوشل

پاکستان

ڈسکہ ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈسکہ ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
ڈسکہ ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں  پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے نوشین افتخار اور دیگر کو فریق بنایا ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا  کہ الیکشن کمیشن نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر فیصلہ دیا، ای سی پی کا فیصلہ آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے  عدالت سے استدعا کی ہے کہ  فیصلہ کالعدم قرار دے کر نتائج کے اعلان کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی  انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن  18مارچ کو کرانے کا حکم دیا تھا۔   الیکشن کمیشن فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

علاقائی

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

رہنما پی ٹی آئی اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گندم بحران کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ غلطی کس کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان آج آدھی قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ کسان کی حالت زار کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پرپولیس کی جانب سے ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

فلسطین  میں جنگ بندی نہ کرنے  پر ترکیہ نے اسرائیل سے اپنے  تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔

واضح  رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 3.4 فیصد کمی ریکارڈ

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں  3.4 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اپریل میں یہ شرح 3.4 فیصد کمی کے بعد 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


ادارہ شماریات نے بتایا کہ شہری مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں دیہی مہنگائی 0.9 فیصد کم ہو کر 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ  اپریل میں دیہی افراط زر میں 0.9 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور یہ 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔


ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll