مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 10 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادھم پور کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا،رپورٹس


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی گاڑی بھدرواہ-چمبا بین الریاستی سڑک پر واقع کھنی ٹاپ کے قریب تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
بھارتی سرکاری حکام کے مطابق فوج کی یہ گاڑی مجموعی طور پر 17 اہلکاروں کو لے کر ایک بلند پہاڑی چوکی کی جانب جا رہی تھی۔ دورانِ سفر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائی شروع کی گئی۔
میڈیا رہورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادھم پور کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں خصوصی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے ریسکیو اور زخمیوں کے انخلا میں مصروف ٹیموں کی بروقت کارروائی کو بھی سراہا۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ علاقے میں سڑک کی حالت اور موسم کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 19 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 16 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 16 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 16 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 19 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 hours ago





