جی این این سوشل

پاکستان

جو مجھے غلط سمجھتے ہیں وہ بےشک میرا ساتھ نہ دیں:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا۔ جن لوگوں نے پیسے لے کر ووٹ بیچا، ان کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ نہ دیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جو مجھے غلط سمجھتے ہیں وہ بےشک میرا ساتھ نہ دیں:وزیراعظم عمران خان
جو مجھے غلط سمجھتے ہیں وہ بےشک میرا ساتھ نہ دیں:وزیراعظم عمران خان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک مقصد لے کر سیاست میں آیا ہوں۔ میں جمہوریت اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہوں۔ مجھے کوئی بلیک میل کرکے اپنی بات نہیں منوا سکتا۔

 وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں موجود تمام ارکان کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ جس رکن کو مجھ پر بھروسہ نہیں، وہ کھل کر اظہار کرے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے گئے اور اس موقع پر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان جذباتی ہوگئے۔کے پی کے اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب! حلقہ ہم سنبھالیں گے، آپ اپنے مقصد پر ڈٹے رہیں۔

وزیراعظم کا اراکین اسمبلی سے کہنا تھا کہ آپ کو عوام نے منتخب کرکے ایوان میں بھیجا ہے۔ جن لوگوں نے پیسے لے کر ووٹ بیچا، ان کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ نہ دیں۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وعدے کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین نے ہمارے سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیے۔

پاکستان

گندم اسکینڈل، کسان اتحاد کا10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا، چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم اسکینڈل، کسان اتحاد کا10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

گندم اسکینڈل، کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین کھوکھر نے کہا کہ گندم اسکینڈل کی وجہ سے کسانوں کا 400 ارب روپے کانقصان ہوگیا اور کرپشن کے لیے 6کروڑ کسانوں کو ذبح کردیا گیا۔ اوپر بیٹھے لوگ صحیح فیصلے نہیں کرتے، کیا ان کو علم نہیں تھا کہ بمپرفصل آرہی ہے؟ گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔

خالد حسین کھوکھر نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور گندم اسکینڈل میں ملوث کرداروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا اور 10 مئی سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو جمعہ کی نماز کے بعد ملتان سے احتجاج شروع کر کے زراعت کا علامتی نماز جنازہ ادا کریں گے۔ احتجاج میں ہزاروں کسان اور سینکڑوں ٹریکٹر و ٹرالیاں ہو گی۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر موقف اختیار کیا کہ گندم کی فصل کاٹے دو سے ڈھائی ماہ ہو چکے ہیں اور اس سال وافر مقدار میں گندم کی پیداوار کسانوں کے لیے جرم بن گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کے اوپر تشدد قابل قبول نہیں اور سوشل میڈیا پر کسانوں کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے نام خط میں کہا گیا کہ پاکستان بھر میں کسانوں نے اپنی گندم نکال لی ہے اور کسان اتحاد سب سے پہلے گندم درآمدات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ کسان ملک کی حفاظت کا ضامن ہے، چاہے خوراک ہو یا بارڈر، میڈیا ہو یا کوئی بھی ادارہ، ہر جگہ کسان کا بیٹا اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے لیکن کسانوں اور اداروں کو آمنے سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان پرامن ہے پرامن رہے گا، ہمارے اوپر بار بار الزام لگائے جا رہے ہیں کہ ہم کسی سیاسی ایجنڈے کے طور پر کسانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کسانوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ کسان اس وقت مشکل سے دوچار ہے اور اگر کسان کی گندم نہ خریدی گئی تو کسان کپاس اور دیگر فصلیں کاشت نہیں کر پائے گا، کاٹن کی پیداوار میں واضح کمی ہوگی جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا اور کسان کے پاس پیسے نہیں ہوں گے تو ملک میں خوراک کی کمی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بار دانہ ایک بار پھر مافیا کو دیا جا رہا ہے اس کی شفاف انکوائری کروائی جائے، کسانوں کی گندم اس وقت 2600 سے لے کر 3 ہزار روپے تک خریدی جا رہی ہے جو کہ مڈل مین خرید رہا ہے، اگر یہیں صورتحال رہی تو عام شہری کو آٹا مہنگا ملے گا اور کسانوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ گندم حکومتی ریٹ پر خریدی جائے تاکہ کسان اگلی فصل کاشت کر سکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll