جی این این سوشل

دنیا

میگھن مارکل کی برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش

امریکہ: برطانیہ کے شہزادہ اور شہزادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، شوہر شہزادہ ہیری کے ہمراہ امریکا منتقل ہونے والی اداکارہ میگھن مارکل نے الزام عائد کیا کہ ان کے سسر شہزادہ چارلس، ساس کمیلا پارکر اور بھابھی کیٹ مڈلٹن گھر کی باتیں میڈیا میں تک پہنچاتے تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

میگھن مارکل کی برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش
میگھن مارکل کی برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی بیوی اداکارہ میگھن مارکل نے ایک بار پھر برطانوی شاہی خاندان پر الزامات کی بارش کرتے ہوئے دعوی کیا شاہی خاندان کے افراد ان کا جینا دوبھر کرنا چاہتے تھے۔

  یاد رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری نے بھی ایک انٹرویو کے دوران برطانوی میڈیا کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی میڈیا مجھے ذہنی مریض بنانا چاہتا تھا۔جبکہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کا دل کھول کر رکھنے والا انٹرویو امریکا میں اتوار کو نشر کیا جائے گا۔

پاکستان

وزیراعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطا بق چیف کمشنر اسلام آباد انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضیٰ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد یا سی ڈی اے میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔
یاد رہے محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے افسر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

8 بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے سفیر نامزد

ہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، آئی سی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 بار  اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ ٹی20 ورلڈکپ کے  سفیر نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کو مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر بنانے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یوسین بولٹ کا بطور سفیر میگا ایونٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈکپ کے میچوں میں بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر یوسین بولٹ کہا کہ “میں آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کا سفیر بننے پر خوش ہوں، ویسٹ انڈیز (کیریبین) جہاں کرکٹ زندگی کا حصہ ہے، اس کھیل نے ہمیشہ ایک خاص مقام رکھا ہے، عالمی سطح پر کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز یکم سے ہوگا جو 29 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں منعقد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز بھی تیزی،400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 72 ہزار 547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز بھی تیزی،400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جب کہ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 72 ہزار 414 پوائنٹس رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll