اے این ایف کی اسلام آباد میں کارروائی، کار سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
اسلام آباد:ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 46.8 کلوگرام چرس اور 49.2 کلوگرام افیون شامل ہیں۔


ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کی ہے، لاہور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب دورانِ تلاشی کار سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہوئی ہیں ، برآمدشدہ منشیات میں 46.8 کلوگرام چرس اور 49.2 کلوگرام افیون شامل ہیں جبکہ برآمدشدہ اسلحے میں 30 عدد 30 بور پستول، 24 عدد 9ایم ایم پستول شامل ہیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطا بق برآمدہ اسلحے میں 6 عدد 30 بور ایم پی فائیو، 6 عدد کلاشنکوف، 2 عدد ریپیٹر، 4 عدد ایم فور بندوقیں اور 8 عدد 12 بور بندوقیں بھی شامل ہیں ، دورانِ تلاشی گاڑی سے بھاری تعداد میں ایمونیشن بھی برآمد کی گئی، اے این ایف کی جانب سے گاڑی روکنے پر ملزمان نے گاڑی اندر سے لاک کی، مزاحمت پر اے این ایف ٹیم نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر ملزمان کو قابو کر لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور شاہد زمان نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان اور منشیات و اسلحے کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 3 hours ago

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- 6 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 2 hours ago

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 25 minutes ago

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 7 hours ago

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 2 hours ago

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 4 hours ago

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 4 hours ago

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
- 5 hours ago

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
- 7 hours ago

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 3 hours ago

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 2 hours ago