ویب ڈیسک : پاکستان کی معروف شیف اور ماہر اُمور خانہ داری زبیدہ طارق کو مداحوں سے بچھڑےچار برس بیت گئے ۔


زبیدہ طارق 4 اپریل 1945 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور 1947 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوگیا تھا ۔ ان کا تعلق پاکستان کے ادبی اور فنکار گھرانے سے تھا۔ وہ نامور اردو مصنفہ فاطمہ ثریا بجیا اور اداکار و میزبان ،مصنف انور مقصود کی بہن تھیں۔
زبیدہ طارق " زبیدہ آپا کے نام سے معروف تھیں اور عرصہ دراز سے کھانے پکانے اور امور خانہ داری سے متعلق ٹی وی شوز کا حصہ رہی تھیں ۔
زبیدہ آپا نے تقریباً 4 ہزار ٹی وی شوز کی میزبانی کی اور وہ کھانے پکانے سے متعلق کئی کتابوں کی مصنفہ بھی تھیں۔
روایتی اور چٹخارے دار دیسی کھانوں کے علاوہ انہیں دیگر ممالک کے کھانے پکانے پر بھی عبور حاصل تھا جب کہ وہ اپنے کارآمد گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے بھی خواتین میں بے پناہ مقبول تھیں۔
زبیدہ طارق 4جنوری 2018 کو 72 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث کراچی میں انتقال کرگئیں تھیں۔

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 11 گھنٹے قبل

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 8 گھنٹے قبل

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 10 گھنٹے قبل

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 7 گھنٹے قبل
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 9 گھنٹے قبل

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- 5 گھنٹے قبل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 12 گھنٹے قبل