اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس پر 5 جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کی کیٹیگریز بی اور سی فہرست کو مکمل ختم کردیا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی احکامات پر نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری گیا ہے ، نوٹیفکیشن میں پاکستان آنے والوں کیلئے پروازسے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، پی سی آرٹیسٹ 15سال یا زائد عمر کے مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اومی کرون کے پیش نظر یورپ سے آنے والوں کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی 50 فیصد پروازوں کےمسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے۔
سی اے اے کے مطابق مثبت ٹیسٹ والے مسافروں کو10دن حکومتی قرنطینہ سینٹرز پررکھاجائے گا جبکہ مسافروں کا اپنے طور پرمنتخب جگہوں پر اپنے خرچ پر قرنطینہ کا آپشن موجود ہے ۔ کسی ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ مسافر اپنے اخراجات اٹھانے کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 10 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 7 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 9 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 10 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 9 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago







