جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا ، عمران خان ملکی تاریخ میں دوسرے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی سے 'رضاکارانہ' اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب
وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسپیکر کی اجازت سے وزیراعظم پر اعتماد کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ ‘یہ ایوان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد بحال کرتی ہے جیسا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق (7) کے تحت ضروری ہے‘۔

342 کے ایوان میں   وزیراعظم نے    178 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی ہے ۔  اگست 2018 میں عمران خان نے 176 ووٹ لیے تھے۔ا  راکین اسمبلی نے خوشی میں نعرے لگائے ۔ اراکین نے وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔  اس سے قبل ایوان میں قرارداد کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے سے متعلق طریقہ کار بتایا، اسپیکر کی ہدایت کے بعد ایوان میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائیں گئیں۔ووٹنگ کے دوران ایوان کے تمام داخلی دروازے بند کر دیئے گئے۔ وزیراعظم کے حق میں ووٹ دینے والے دائیں جانب لابی میں گئے۔ عمران خان نے بھی اپنا ووٹ درج کروایا۔ حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھے۔ مہمانوں کی گیلری میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات موجود تھی جن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل تھے۔

 فیصل واوڈا   مستعفی ہونے اور اسپیکر قومی اسمبلی صدارت کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکے  ۔  دوسری جانب   اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے

قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ سے جاری  اعلامیے کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے طلب کیے گئے اس اجلاس کا مقصد پاکستان کے آئین کے آریٹکل 91 کی ذیلی شق سات کے تحت وزیراعظم سے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کہنا ہے۔ آئین  پاکستان کے مطابق صدر اس شق کے تحت صرف اسی صورت میں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کو کہہ سکتا ہے جب اسے یقین ہو کہ وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے اراکین کا اعتماد حاصل نہیں رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے  پارٹی اراکین کو ہدایت کی تھی کہ ارکان کی ذمہ داری ہے کہ اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرائیں جبکہ انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ آج پارٹی کا جو رکن غیر حاضر رہا اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63کے تحت ایکشن لیا جا سکتا ہے، عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

یاد رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سینیٹ کے انتخابات کے دوران اسلام آباد کی نشست پر حکومتی رکن  کی شکست کے بعد کیا ۔ بدھ کے روز ہونے والے سینیٹ انتخابات   میں   میں قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی عددی اکثریت کے باوجود متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میاں نواز شریف نے 1993 میں سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد ایوان سے رضاکارانہ اعتماد کا ووٹ لیا تھا ۔

یاد رہے کہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی وزیراعظم کی جانب سے اس طرح کا قدم اٹھایا  گیا ہے ۔ اس سے قبل قانون کے تحت ہر وزیراعظم کو اپنے منتخب ہونے کے 30 دن کے اندر اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا ضروری تھی اورماضی میں بے نظیر بھٹو، نواز شریف اوردیگر وزرائے اعظم کو اپنے انتخاب کے بعد یہ ووٹ لینا پڑا تھا۔ 

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll