جی این این سوشل

پاکستان

موٹر وے پولیس کی مسافروں اور ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

 اگر سفر کرنا مقصود ہے تو ڈرائیونگ کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موٹر وے پولیس کی مسافروں اور ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر  اپنانے کی ہدایت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے, اس حوالے سے موٹر وے پولیس نے مسافروں اور ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر  اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

 ترجمان موٹر وے پولیس سنٹرل زو ن کے مطابق  موٹروے اور ہائی ویز کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے  روڈ پر پھسلن  کے باعث  شہری محتاط ڈرائیونگ کریں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس محمد سلیم نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔  ڈی آئی جی محمد سلیم کا کہنا ہے کہ شہری بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ جبکہ ان کا مزید کہنا ہے کہ  اگر سفر کرنا مقصود ہے تو ڈرائیونگ کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں۔

ڈی آئی جی محمد سلیم نے سیکٹر کمانڈر کو ہدایت دی ہے کہ پیٹرولنگ افسران کو رین کورٹس کی فراہمی یقینی بنائیں۔ جبکہ روڈ یوزرز کسی بھی قسم کی مدد کی صورت میں موٹر وے ہمسفر ایپ یا ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس آپ کے محفوظ سفر کی خواہاں   ہے. 

پاکستان

مذہبی امور کی جانب سے 904 حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مذہبی امور کی جانب سے 904  حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی امور کی جانب سے 904 کمپنیاں موجود ہیں، سعودی وزارت حج نے حج بکنگ کو بڑھا دیا ہے، حج بکنگ کو بڑھانا خوش آئند ہے، حج بکنگ بند نہیں ہوئی ابھی تک جاری ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام گروپس اورعناصر سے دور رہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھرہوئے ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھرہوئے  ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے موغادیشو سے جاری ایک پیغام میں کہا ہےکہ 2024 کے پہلے تین مہینوں میں صومالیہ میں تقریباً 88,000 افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی بنیادی طور پر تنازعات یا عدم تحفظ اور سیلاب کے طویل مدتی اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے، جو اکتوبر اور دسمبر 2023 کے درمیان ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ’’عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف‘‘ تھا۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll