جی این این سوشل

صحت

امریکی صدر کا کورونا سے بچاؤ کیلئے گولیوں کی خریداری دوگنا کرنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر کی پیکسلووڈ گولیوں کی خریداری دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی صدر کا کورونا سے بچاؤ کیلئے گولیوں کی خریداری دوگنا کرنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد گولیوں کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیاہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر ہسپتال داخلے اور اموات کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے، اب میں اس آرڈر کو دوگنا کر رہا ہوں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اومی کرون کے بارے میں  محتاط  رہیں لیکن گھبرائیں نہیں، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائی تو بعض افراد مر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) نے 22 دسمبر کو فائزر کی پیکسلووڈ گولی کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دی تھی۔ 

کھیل

پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کیلئے چند مقامات کو اپ گریڈ کرے گا، چیئرمین پی سی بی

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ملک کے تین بڑے مقامات کو بروقت اپ گریڈ کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کیلئے چند مقامات کو اپ گریڈ کرے گا، چیئرمین پی سی بی

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025  کے مقامات اور سہولیات کا معائنہ کرنے کیلئے پاکستان آئے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی۔

آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے سربراہ کرس ٹیٹلی اور دیگر سینئر حکام کی قیادت میں وفد نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی نہ صرف پی سی بی بلکہ پاکستان بھر میں کرکٹ سے محبت کرنیوالے شائقین کیلئے بھی خوش آئند پیشرفت ہے۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ملک کے تین بڑے مقامات کو بروقت اپ گریڈ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، وزیر خزانہ

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے  ، وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوں نے آج صبح پاکستان سٹاک ایکس چینج کراچی میں گھنٹی بجا کر کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ٹیکس نظام میں نقائص دور کرنے اور ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کیلئے وزارت قانون اور ایف بی آر کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات جاری رکھنے کیلئے مختصر اوردرمیانی مدت کی دو نکاتی حکمت عملی پرکام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے آغاز، شفافیت کویقینی بنانے اور ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے اس کے طریقہ کار کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں ، معاشی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تیز رفتار اقتصادی ترقی میں سرمائے کی منڈی بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت متعلقہ محکموں کے تعاون سے اقتصادی شرح نمو کیلئے سازگار ماحول تیار کرے گی۔

حکومت مارکیٹ کی استعداد کار اور شفافیت میں اضافے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے سرمائے کی منڈی پر زیادہ توجہ دے گی۔

وزیرخزانہ نے چینی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکس چینج اور چین کے سٹاک چینج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔

 صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے  کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی بارہ ارب روپے کا رمضان پیکیج دیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشام حملہ کے مجرموں کو کڑی سزا دلوائیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملہ کے مجرموں کو کڑی سزا دلوائیں گے  ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے بشام دہشت گرد حملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چین سے آئی ہوئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی قومی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کریں گے  ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے چینی ٹیم کو واقعے کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے ۔

وزیرداخلہ نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی اورانہیں بشام واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت کے بارے میں بھی  بتایا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll