جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال ، وزیراعظم کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سےسمندرپارپاکستانیوں کےعطیات پرمشتمل پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال ، وزیراعظم کا خیر مقدم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ میں ECP کی جانب سےسمندرپار پاکستانیوں کےعطیات پرمشتمل PTI کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔ ہمارےنظمِ مال کو جتنا کھنگالا جائیگا اتنی ہی صراحت سےحقائق واضح ہونگےاور قوم سمجھ سکےگی کہ کیسے PTI ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہےجس کا نظمِ مال پولیٹیکل فنڈریزنگ کےاُس مربوط نظام پرمشتمل ہے جس کی بنیادیں باضابطہ ڈونرز پر استوارہیں ۔

وزیراعظم  نے کہا کہ میں ECP کیجانب سےدیگر 2 بڑی جماعتوں ن لیگ اور پی پی کے مالیات کی اسی قسم کی پڑتال کا منتظرہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قوم کوباضابطہ پولیٹیکل فنڈریزنگ اور قوم کی قیمت پر نوازشات کےبدلےسرمایہ دار حواریوں ، مفادپرست گروہوں سےمال اینٹھنےکےمابین فرق سمجھنےمیں مدد ملےگی ۔

علاقائی

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

مشیر اطلاعات  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے جس کا فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  وزراء اور ممبران اسمبلی کےلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا جس کے تحت گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے، گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، گورنر کے رہائش کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے، گورنرکے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر دل نہ ہاریں، سندھ ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم

ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا،اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور کرلیں۔

اعلامیے کے مطابق ان ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا، تحائف کو وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں نمایاں جگہ پر رکھا جائے گا جب کہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔

کابینہ نے تحائف کا جائزہ لینے والے نجی شعبے کے ماہر کے معاوضے میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے پی ڈی ایم حکومت میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی۔

اس پالیسی کے تحت صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر 300 امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کا تحفہ وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، 300 ڈالرز سے کم کا تحفہ مروجہ طریقہ کار کے تحت رقم ادا کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم تیاری

سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کےلئے صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کی عوام کےلئے نئے بجلی بم تیاری

وفاقی حکومت کا عوام کےلئے نیا بجلی بم تیار، صارفین پر 347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے، امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ملکی مہنگائی 12.20 فیصد شرح سے آپریٹر فیس شامل کرنے کی تجویز ہے۔بجلی کی خریداری میں 21.37 فیصد سود بھی صارفین سے وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کپیسٹی چارجز کے نام پر 17 روپے 42 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی تجویز ہے۔

سی پی پی اے نے فیول کاسٹ کی مد میں 9 روپے 34 پیسے فی یونٹ متعین کرنے کی درخواست دی ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں بجلی کمپنیوں کو کم ازکم 27 روپے 11 پیسے فی یونٹ تک بجلی فروخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بجلی کمپنیاں ٹیکسز شامل کر کے صارفین کو بجلی فروخت کریں گی۔

بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ ماہانہ آپریٹر فیس شامل کرنے کی بھی تجویز نیپرا کو بھجوائی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی خریداری 300 روپے فی ڈالر میں کرنے کی تجویز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll