راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، اگر کوئی اس طرح کی ڈیل کی بات کرتا ہے تو اسی سے بات کریں کہ کون ڈیل کررہا ہے ؟ اس کے محرکات کیا ہیں؟ ایسی کوئی چیز نہیں۔


پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر" کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہناتھاکہ سال کی پہلی پریس کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں، پریس کانفرنس کا مقصد2021کی صورتحال کا جائزہ پیش کرنا ہے، ایل اوسی پرمقامی آبادی کی روزمرہ زندگی میں امن سےتبدیلی آئی لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں : کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ سیزفائرختم ہوچکا ہے ، آپریشن جاری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ان کا کہنا تھاکہ بھارت ایل او سی کے اردگرد بسنے والے لوگوں کو شہید کرچکا ہے، بھارتی فوج دہشتگردی کے نام پر مظلوم کشمیریوں کو شہید کررہی ہے، اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی محاصرہ جاری ہے، 5جنوری کے موقع پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، اگر کوئی اس طرح کی ڈیل کی بات کرتا ہے تو اسی سے بات کریں کہ کون ڈیل کررہا ہے ؟ اس کے محرکات کیا ہیں؟ ایسی کوئی چیز نہیں، کوئی ایسی بات کرتا ہے تو اس کی تفصیلات اس سے ہی پوچھیں، ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں، اس پر جتنی کم بحث کی جائے اتنا ملک کے مفاد میں اچھا ہے‘۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 2021 میں مغربی بارڈر پر سکیورٹی صورتحال چیلنج رہی، 2021 میں شمالی وزیرستان میں اہم آپریشن کیا گیا، پاک افغان بارڈر پر مکمل کنٹرول بحال کیا گیا، افغانستان سےغیر ملکی افواج کےانخلا کےپاکستان کی سکیورٹی پراثرات پڑے، بارڈر مینجمنٹ کےتحت باڑ لگانے کا کام 94 فیصد مکمل ہو چکا ہے، پاک ایران بارڈر پرباڑ کا کام 71 فیصد مکمل ہو چکا ہے، بارڈر پر نقل و حمل کو ریگولیٹ کرنے کا مقصد شہریوں کاتحفظ یقینی بنانا ہے، بارڈر پر باڑ لگانے میں شہدا کا خون شامل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ امن کی باڑ ہے جو مکمل ہو گی اور قائم رہے گی، پاک افغان حکومتی سطح پر دونوں طرف ہم آہنگی پائی جاتی ہے، پاک افغان سرحد پر 1200 سے زائد چیک پوسٹیں قائم ہیں، پاکستان نے بارڈر فورسز کو مستحکم کرنے کے لیے 67 نئے ونگز قائم کیے، اسمگلنگ اور نارکو ٹریفک پر قابو پانے کے لیے کارگو اور پیدل نقل حمل کودیکھاجا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے، افغان صورتحال براہ راست خطے پراثراندازہوگی، آرمی چیف نے بھی اس کی واضح نشاندہی کی ہے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز کیے، 2021 میں آپریشن رد الفساد کے تحت 60 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، انٹیلی جنس نے 2021 میں 890 تھریٹ الرٹس جاری کیے، دہشت گردی کے 70 فیصد ممکنہ واقعات کو روکنے میں کامیاب ہوئے، جو واقعات ہوئے ان کے بھی سہولت کاروں اور دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، 2014 میں کراچی ورلڈ کرئم انڈیکس میں چھٹےنمبر پر تھا،آج 129 ویں نمبر پر ہے، کراچی میں دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت 78 سے زائد دہشت گرد تنظیموں کےخلاف ایکشن لیا گیا، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر کےانتہا پسندی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے بیانیے اور اس کی تشہیر کو بھی مؤثر طریقے سے ناکام بنایا جا رہاہے، جس میں علماء کرام، میڈیا اور عوام نے بھرپور کردار ادا کیا، طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے، کسی کو طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے لیے بیشتر اقدامات کیے گئے، جن علاقوں میں آپریشنز کیے گئے وہاں امن بحال ہو رہا ہے، لوگوں کی فلاح و بہوبود کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- ایک دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 7 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- ایک دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- ایک دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

