جی این این سوشل

تفریح

کامیڈین امان اللہ کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

لاہور:قہقہوں کے شہنشاہ،معروف کامیڈین امان اللہ کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ امان اللہ نے پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا.

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کامیڈین امان اللہ کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری اورکامیڈی کابڑانام امان اللہ خان، 1954 میں گوجرانوالہ کے غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مزاح بچپن سے ہی ان کی طبیعت کا نمایاں حصہ تھا۔امان اللہ نے کامیڈی کا باقاعدہ آغاز 1995 میں تھیٹر سے کیا۔ ابتدا میں چند چھوٹے موٹے کردار ملے لیکن جب شائقین نے پسند کرنا شروع کیا تو تھیٹر کا دوسرا نام امان اللہ پڑگیا، 2006 میں فلم ''ون ٹو کا ون''اور پھر2014میں فلم '' نامعلوم افراد'' میں بھی کردار نبھایا۔

امان اللہ نے ٹی وی شوز میں بھی کا م کیا۔ ہمسایہ ملک بھارت سمیت مختلف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کےجوہردکھائے۔اور ملک کا نام روشن کیا، حکومت نے 2018 میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ۔

امان اللہ نے 3 شادیاں کیں، 7 بیٹے اور7بیٹیاں سوگوار چھوڑیں، 2018ء میں انہیں گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف ہوئی، 2020 میں ان بیماریوں سے لڑتے دم توڑ گئے۔ ان کوبچھڑےایک برس بیت گیا لیکن کامیڈین امان اللہ کےقہقہےآج بھی شائقین کے دلوں میں دھڑک رہے ہیں۔

پاکستان

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مولانا صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو میں حاضر ہوں، مولانا صاحب کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے مینڈیٹ چوری ہوا ہے، چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے،کچھ لوگوں کےساتھ ڈیل کی گئی، ان کو فارم 47 کےذریعےجتوایا گیا اور اگر آپ کو نہیں جتوایا گیا تو ان سے پوچھ لیں۔

وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی، کوئی بات چیت کسی سےچھپ کر نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کےحق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کےلیے ڈیل کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں نے اور نواز شریف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ کی سہولت میسر ہو گی، فیلڈ ہسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ہوں گی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں میں چاروں اطراف فیلڈ ہسپتال کھڑے کردیئے، فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں بھی پہنچیں گے، فیلڈ ہسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی ہسپتال نہیں،فیلڈ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، آج سے پہلے کنٹینرز صرف جلاؤ ، گھیرا ؤ اور بل پھاڑنے کیلئے استعمال ہوتے تھے، اب فیلڈ ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی، فیلڈ ہسپتالوں میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 32 فیلڈ ہسپتال آج پنجاب بھر میں پھیل جائیں گے، آج پہلے فیلڈ ہسپتال کے ساتھ بہاولپور جار ہی ہوں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تاکہ ان کی بھی ویڈیوز بنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں، سعدیہ سہیل رانا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا کر لیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

 سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں ، پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے تحریری آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll