کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہراور صوبائی دارالحکومت کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10.25 فیصد ہو گئی۔


تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کورونا کے وار جاری ہیں ، وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کاکہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ دوسرے ویرینٹس کی جگہ لے رہا ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فیصد تک جاپہنچی ہے ۔
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 6 ہزار 340 میں سے 650 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ۔
وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد سے زائد ہو گئی، جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی شرح ڈھائی فیصد سے زائد ہوچکی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار293کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ پچھلے دو ماہ کے عرصے میں نئے کورونا کیسز کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 961ہوگئی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago


