Advertisement
علاقائی

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی 

کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہراور صوبائی دارالحکومت  کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10.25 فیصد ہو گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 7th 2022, 6:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی 

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کورونا کے وار جاری ہیں ، وفاقی وزارتِ صحت کے حکام  کاکہنا ہے  کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ دوسرے ویرینٹس کی جگہ لے رہا ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 25 فیصد تک جاپہنچی ہے ۔ 

کراچی میں  24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں  6 ہزار 340 میں سے 650 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ۔ 

وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق  ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بھی کورونا کے مثبت  کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد سے زائد ہو گئی، جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی شرح ڈھائی فیصد سے زائد ہوچکی ہے ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار293کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ پچھلے دو ماہ کے عرصے میں نئے کورونا کیسز کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  پاکستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد انتقال  کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 961ہوگئی ہے ۔

 یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020  کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
Advertisement