Advertisement
پاکستان

مری میں  برفباری: سیر کیلئے جانیوالے اے ایس آئی سمیت خاندان کے7 افراد جاں بحق

اسلام آباد : مری میں برفباری کے باعث پھنسی  گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اپنے خاندان کے7 افراد سمیت جاں بحق ہوگئے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 8 2022، 6:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مری میں  برفباری: سیر کیلئے جانیوالے اے ایس آئی سمیت  خاندان کے7 افراد  جاں بحق

جی این این کے مطابق  اے ایس آئی نوید اسلام آباد پولیس تھانہ کوہسار میں تعینات تھے ۔  اے ایس آئی نوید اہلیہ اور 5 بچوں کو برفباری دکھانے کے لیے چھٹی لیکر اپنی فیملی کے ساتھ مری گئے تھے لیکن گاڑی میں پھنس کر خاندان  کے دیگر 6 افراد کے ہمراہ جان کی بازی ہار گئے ۔ 

محمد نوید انکی اہلیہ اور پانچ بچوں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں دودیال پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ 

ترجمان ریسکیو کے مطابق مری میں شدید برف باری کے باعث 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، مزید پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ملکہ کوہسار میں 3فٹ سے زائد برفباری کے باعث ہزاروں افراد   پھنس گئے ۔  برف باری کے باعث گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی  عائد کردی گئی ہے ۔ گلیات میں پھنسے سیاحوں کیلے آپریشن جاری ہے ۔ 

  گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی  حکام کاکہنا ہے کہ سیاح گلیات کا رخ نہ کریں ،  دس ہزار سے  زائد  گاڑیاں نکال دی ہے ، باقی سیاح محفوظ ہیں وہ ہوٹلوں میں منتقل ہیں ۔ جی ڈی اے حکام کاکہنا ہے کہ بعض مقامات پر 5 فٹ سے زائد برف پڑھ چکی ہے ، آج نتھیاگلی اور دیگر سیاحتی مقامات پر رکے سیاحوں کو نکالیں گے۔ 

مری آفت زدہ قرار ،ایمرجینسی نافذ 

پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے تاحکم ثانی ایمرجینسی نافذ کردی ہے ۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دفاتر کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعلی ٰ  نے موسم ٹھیک ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا حکم دے دیا ۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران اور عملہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرے اور  سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں۔ 

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند ہیں، مری کے لیے گاڑیوں کا داخلہ اتوار کی شب تک بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنر  کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام اور سیاحوں کےرش کے باعث مفاد عامہ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ فی الحال مری کا پلان مؤخر کریں ۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر  بیان میں بتایا تھا کہ گزشتہ رات سے  محنت کے باوجود ہزاروں سیاح مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے سے پاک فوج اور رینجرز سے  مدد طلب کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ 19  افراد اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

Advertisement
توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار

  • 9 گھنٹے قبل
ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

  • 9 گھنٹے قبل
معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا

  • 6 گھنٹے قبل
معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر  جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور میں  منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے

لاہور میں  منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے

  • 9 گھنٹے قبل
بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت

  • 10 گھنٹے قبل
معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک  امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار

  • 8 گھنٹے قبل
پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت

  • 10 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں

  • 7 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement