Advertisement
پاکستان

تھوڑا سا بھی احساس ہے، اللہ سے ڈر نہیں لگتا: مریم نواز وزیراعظم پر برس پڑیں 

اسلام باد : مسلم لیگ ن کی نائب  صدر مریم نواز   نے مری میں برفباری  کے دوران پیش ہونیوالے سانحے پر پی  ٹی آئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 8th 2022, 7:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تھوڑا سا بھی احساس ہے، اللہ سے ڈر نہیں لگتا: مریم نواز وزیراعظم پر برس پڑیں 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں  مسلم لیگ ن کی نائب  صدر مریم نواز نے  مری کی صورتحال پر  دکھ  کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ  تھوڑا سا بھی احساس ہے عوام کا یا رحم سے بالکل دل عاری ہے؟ اللّہ سے ڈر نہیں لگتا ؟

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں، یہ بہت پہلے مرچکی ہے۔  انہوں نے دعا کی کہ  اللہ تعالیٰ مرحومین، ان کے ورثا اور پاکستان پر خصوصی رحم فرمائے۔

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز  کا کہناتھا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں ان کیلئے  پیشگی انتظامات کرنا ہے، شہباز شریف کی خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا   یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مری اور گلیات میں اموات پر رنج  اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مری واقعہ انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہے، یہ حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہے، یہ ہلاکتیں نہیں، شہریوں کے قتل کے مترداف ہے، شہریوں کو بچانے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ ہوئی ؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی، سیاح اتنی بڑی تعداد میں جا رہے تھے تو حکومت کو کیوں پتہ نہ چلا ؟ انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ کئے گئے؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جو حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچاسکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے ؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی، ملک کے بڑے اور سنگین مسائل سے کیسے نمٹ سکتی ہے ؟ عمران نیازی میں تو اخلاقی جرات نہیں، کم ازکم اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وزیروں کو ہی برخاست کیا جائے، اس خون ناحق پر کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ 

شہباز شریف نے کہاکہ  سیاحت میں اضافے کا حکومتی پراپیگنڈہ سفاکی اور سنگ دلی کی انتہاء ہے، حکومت مری اور گلیات میں ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف  نے بھی مری کی صورتحال پر بیان میں کہاکہ  برف میں پھنسنے کے باعث مری میں ابھی تک 20 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ، انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے   کہا کہ اللہ تعالی ان خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے ۔ 

حمزہ شہباز نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  رات کو لوگ سردی سے ٹھٹھر کر مرتے رہے اور پنجاب حکومت اور انتظامیہ نیند کے مزے لوٹتی رہی۔ ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کو مری میں داخلے کی اجازت ہی کیوں دی گئی۔ اگر حکومت گاڑیوں کا داخلہ روکنے میں ناکام رہی تو پھر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو ہی کر لیا جاتا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  کاکہنا تھا کہ کیا وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر عوام کی جانیں بچانے کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا تھا۔ پوری انتظامی مشینری کو انسانی جانیں بچانے پر کیوں نہیں لگایا گیا،  رات جب ہلاکتوں کی خبریں آنا شروع ہو گئیں تب بھی نااہل حکومت کے کان پر جوں نہ رینگی۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سنگ دلی،  بے حسی اور نااہلی کے باعث یہ انسانی سانحہ ہوا ہے۔اس سے قبل ڈینگی کے سلسلے میں بھی نا اہلی کے باعث 26 ہزار سے زائد کیسز اور 150 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں۔  یہ حکومت لوگوں کی جان کا تحفظ کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے، کٹھ پتلی وزیراعلی اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ڈوریں ہلانے والا وزیراعظم اس المیے کے ذمہ دار ہیں۔لوگوں کی جان بچانے میں ناکامی پر ان تمام افراد کو استعفی دینا چاہئیے ۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس  کیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری  نے مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا تاکہ ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا۔  بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے ۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بھی اس افسوس ناک واقعے پر لواحقین  سے اظہار تعزیت کی ہے ۔ 

واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ 21  افراد اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
Advertisement