لاہور : پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے احکامات جاری کردیے۔


تفصیلات کے مطابق مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز، سرکاری دفاتر سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا ۔
وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران اور عملہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرے اور سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے ۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے مری کی صورتحال کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 سے بیس سال میں پہلی دفعہ اتنی بڑی تعداد میں سیاح مری میں گئے اسی وجہ سے ایک بہت بڑا بحران پیدا ہوا۔ اب تک 16 سے 19 لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے 12 گھنٹوں میں مری کے بند ہونے والے راستے کھولنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ، اس وقت مری میں کمشنر ،ڈی سی ،سی پی او اور تمام ٹیمیں کام کر رہی ہیں، پاک فوج اور رینجرز کو مدد کے لئے طلب کیا گیا ہے، پاک فوج کی 5 پلاٹونز کو طلب کیا گیا ہے۔ چار گاڑیوں پر برف گری جس کے اندر موجود لوگوں کی ہلاکت ہوئی مگر حالات پر پوری نظر ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی عوام سے مری اور دیگر بالائی مقامات کی سیر کے لیے فی الحال نہ آنے کی اپیل کر دی۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے مہربانی برفباری کے دوران مری اور گلیات کی طرف غیر ضروری سفر نہ کریں، سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد اور شدید برفباری کی وجہ سے مری ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور این ایچ اے کی انتظامیہ مری ایکسپریس وے سے برف کو ہٹانے میں مصروف ہیں، موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ تمام ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں، عوام سے اپیل ہے کہ سفر سے پہلے 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ حکمہ موسمیات کی جانب سے مری، گلیات اور آزاد کشمیر اور گرد و نواح میں بارش، برف باری اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے، 50 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ طوفان آ سکتا ہے جس کے دوران شدید برف باری کا امکان ہے۔
دوسری جانب بارشوں اور برفباری سے گلیات میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق مری میں اب تک 27 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں اور مزید گاڑیاں داخلے کی منتظر ہیں، سیاحوں کو نتھیا گلی،ڈونگہ گلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی جانے سے روک دیا گیا ہے ۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مشینری برف ہٹانے میں مصروف ہیں ، مری میں مزید سیاحوں کو داخل نہیں ہونے دیں گے، يہ فيصلہ مری ميں سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کو مدِنظر رکھتے ہوۓ کيا گیا ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 27 minutes ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 5 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 5 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 5 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago





