مری میں برفباری: سیر کیلئے جانیوالے اے ایس آئی سمیت خاندان کے7 افراد جاں بحق
اسلام آباد : مری میں برفباری کے باعث پھنسی گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اپنے خاندان کے7 افراد سمیت جاں بحق ہوگئے ۔


جی این این کے مطابق اے ایس آئی نوید اسلام آباد پولیس تھانہ کوہسار میں تعینات تھے ۔ اے ایس آئی نوید اہلیہ اور 5 بچوں کو برفباری دکھانے کے لیے چھٹی لیکر اپنی فیملی کے ساتھ مری گئے تھے لیکن گاڑی میں پھنس کر خاندان کے دیگر 6 افراد کے ہمراہ جان کی بازی ہار گئے ۔
مری میں اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی فیملی سمیت جاں بحق #GNN #Snowfall #murree pic.twitter.com/r4UqyHB864
— GNN (@gnnhdofficial) January 8, 2022
محمد نوید انکی اہلیہ اور پانچ بچوں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں دودیال پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق مری میں شدید برف باری کے باعث 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، مزید پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ملکہ کوہسار میں 3فٹ سے زائد برفباری کے باعث ہزاروں افراد پھنس گئے ۔ برف باری کے باعث گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ گلیات میں پھنسے سیاحوں کیلے آپریشن جاری ہے ۔
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کاکہنا ہے کہ سیاح گلیات کا رخ نہ کریں ، دس ہزار سے زائد گاڑیاں نکال دی ہے ، باقی سیاح محفوظ ہیں وہ ہوٹلوں میں منتقل ہیں ۔ جی ڈی اے حکام کاکہنا ہے کہ بعض مقامات پر 5 فٹ سے زائد برف پڑھ چکی ہے ، آج نتھیاگلی اور دیگر سیاحتی مقامات پر رکے سیاحوں کو نکالیں گے۔
مری آفت زدہ قرار ،ایمرجینسی نافذ
پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے تاحکم ثانی ایمرجینسی نافذ کردی ہے ۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دفاتر کو سیاحوں کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا ۔ وزیراعلی ٰ نے موسم ٹھیک ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران اور عملہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرے اور سیاحوں کو ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کی جائیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند ہیں، مری کے لیے گاڑیوں کا داخلہ اتوار کی شب تک بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام اور سیاحوں کےرش کے باعث مفاد عامہ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ فی الحال مری کا پلان مؤخر کریں ۔
قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا تھا کہ گزشتہ رات سے محنت کے باوجود ہزاروں سیاح مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے سے پاک فوج اور رینجرز سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ 19 افراد اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 4 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 4 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 4 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago






